ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1022

باب: مخصوص سورتوں اور آیتوں (کی تلاوت) کی ترغیب

باب الحث عَلَى سور وآيات مخصوصة

حدیث نمبر: 1022
وعن ابنِ عَبَّاسٍ رضي الله عنهم: بَيْنَمَا جِبْريلُ - عليه السلام - قَاعِدٌ عِنْدَ النبي - صلى الله عليه وسلم - سَمِعَ نَقيضًا مِنْ فَوقِهِ، فَرَفَعَ رَأسَهُ، فَقَالَ: هَذَا بَابٌ مِنَ السَّمَاءِ فُتِحَ اليَوْمَ وَلَمْ يُفْتَحْ قَطٌّ إِلاَّ اليَوْمَ، فنَزلَ منهُ مَلكٌ، فقالَ: هذا مَلكٌ نَزلَ إلى الأرضِ لم ينْزلْ قطّ إلاّ اليومَ فَسَلَّمَ وقال: أبْشِرْ بِنُورَيْنِ أُوتِيتَهُمَا لَمْ يُؤتَهُمَا نَبيٌّ قَبْلَكَ: فَاتِحَةُ الكِتَابِ، وَخَواتِيمُ سُورَةِ البَقَرَةِ، لَنْ تَقْرَأَ بِحَرْفٍ مِنْهَا إِلاَّ أُعْطِيتَه. رواه مسلم.
«النَّقِيضُ»: الصَّوْتُ.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک دفعہ جبریل علیہ السلام نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ انہوں نے اپنے اوپر سے ایک آواز سنی، تو انہوں نے اپنا سر اٹھایا اور کہا: یہ آسمان کا ایک دروازہ ہے جو آج کھولا گیا ہے، آج سے پہلے یہ کبھی نہیں کھولا گیا۔ پھر اس سے ایک فرشتہ اترا، تو انہوں نے کہا: یہ ایک فرشتہ ہے جو زمین پر اترا ہے، آج سے پہلے یہ کبھی نہیں اترا۔ اس (فرشتے) نے سلام کیا اور کہا: آپ کو دو نوروں کی خوشخبری ہو جو آپ کو عطا کیے گئے ہیں، آپ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دیے گئے: فاتحۃ الکتاب (سورۃ الفاتحہ) اور سورۃ البقرہ کی آخری آیتیں۔ آپ ان میں سے جو حرف بھی پڑھیں گے، وہ (جس چیز کی دعا ہے) آپ کو ضرور عطا کی جائے گی۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«النَّقِيضُ»: آواز۔

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1022
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 2/ 198 (806) (254).