ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1012
باب: مخصوص سورتوں اور آیتوں (کی تلاوت) کی ترغیب
باب الحث عَلَى سور وآيات مخصوصة
حدیث نمبر: 1012
وعن أَبي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه: أَنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ في: ﴿قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ﴾ «إنَّهَا تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ». رواه مسلم.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے «قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ» کے بارے میں فرمایا: ”بے شک یہ تہائی قرآن کے برابر ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3787 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´تلاوت قرآن کے ثواب کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " «قل هو الله أحد» (یعنی سورۃ الاخلاص) (ثواب میں) تہائی قرآن کے برابر ہے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3787]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " «قل هو الله أحد» (یعنی سورۃ الاخلاص) (ثواب میں) تہائی قرآن کے برابر ہے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3787]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
سورۂ اخلاص کا ثواب اب ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔
(2)
اس کی عظمت کی وجہ یہ ہے کہ اس میں توحید کا بیان ہے۔
(3)
اللہ تعالیٰ کو توحید سے محبت اور شرک سے انتہائی نفرت ہے۔
فوائد و مسائل:
(1)
سورۂ اخلاص کا ثواب اب ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔
(2)
اس کی عظمت کی وجہ یہ ہے کہ اس میں توحید کا بیان ہے۔
(3)
اللہ تعالیٰ کو توحید سے محبت اور شرک سے انتہائی نفرت ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3787 سے ماخوذ ہے۔