باب: جمعرات کے دن (سفر کے لیے) نکلنا اور دن کے شروع میں نکلنا مستحب ہے
باب استحباب الخروج يوم الخميس، واستحبابه أول النهار
عن كعب بن مالك - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - خَرَجَ في غَزْوَةِ تَبُوكَ يَوْمَ الخَمِيس، وَكَانَ يُحِبُّ أَنْ يَخْرُجَ يَوْمَ الْخَميسِ. متفقٌ عَلَيْهِ.
وفي رواية في الصحيحين: لقَلَّمَا كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يَخْرُجُ إِلاَّ في يَوْمِ الخَمِيسِ.
وفي رواية في الصحيحين: لقَلَّمَا كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يَخْرُجُ إِلاَّ في يَوْمِ الخَمِيسِ.
ترجمہ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ غزوۂ تبوک کے لیے جمعرات کے دن نکلے، اور آپ جمعرات کے دن (سفر کے لیے) نکلنا پسند فرماتے تھے۔
(متفق علیہ)
اور صحیحین کی ایک روایت میں ہے: بہت کم ایسا ہوتا تھا کہ رسول اللہ ﷺ جمعرات کے سوا کسی اور دن (سفر کے لیے) نکلتے۔
(متفق علیہ)
اور صحیحین کی ایک روایت میں ہے: بہت کم ایسا ہوتا تھا کہ رسول اللہ ﷺ جمعرات کے سوا کسی اور دن (سفر کے لیے) نکلتے۔
وعن صخر بن وَداعَةَ الغامِدِيِّ الصحابيِّ - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لأُمَّتِي في بُكُورِهَا» وَكَانَ إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً أَوْ جَيْشًا بَعَثَهُمْ مِنْ أوَّلِ النَّهَارِ. وَكَانَ صَخْرٌ تَاجِرًا، وَكَانَ يَبْعَثُ تِجَارَتَهُ أوَّلَ النَّهَار، فَأَثْرَى وَكَثُرَ مَالُهُ. رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ
سیدنا صخر بن وداعہ غامدی صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ! میری امت کے لیے اس کے صبح سویرے (کے اوقات) میں برکت عطا فرما۔“ اور آپ ﷺ جب کوئی سریہ (چھوٹا دستہ) یا لشکر بھیجتے تو انہیں دن کے شروع میں بھیجتے۔ اور صخر (رضی اللہ عنہ) تاجر تھے، وہ اپنا تجارتی سامان دن کے شروع میں بھیجتے تھے، تو وہ مالدار ہو گئے اور ان کا مال بہت زیادہ ہو گیا۔
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
وضاحت:
«بُكُورِهَا» : بُکرہ کا معنی صبح سویرے کا وقت اور اس وقت میں نکلنا ہے۔ (لسان العرب 1/469)