باب: (سفر میں) ساتھی تلاش کرنا اور اپنے اوپر ایک کو امیر بنانا جس کی وہ اطاعت کریں، مستحب ہے
باب استحباب طلب الرفقة وتأميرهم عَلَى أنفسهم واحدًا يطيعونه
عن ابن عمرَ رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «لَوْ أنَّ النَّاسَ يَعْلَمُونَ مِنَ الوَحدَةِ مَا أَعْلَمُ، مَا سَارَ رَاكبٌ بِلَيْلٍ وَحْدَهُ!». رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر لوگ تنہائی (اکیلے سفر کرنے) کے بارے میں وہ جان لیں جو میں جانتا ہوں تو کوئی سوار رات کو اکیلا سفر نہ کرے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وعن عمرِو بن شُعَيْبٍ، عن أبيه، عن جَدهِ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «الرَّاكِبُ شَيْطَانٌ، وَالرَّاكِبَانِ شَيْطَانَانِ، وَالثَّلاَثَةُ رَكْبٌ». رواه أَبُو داود والترمذي والنسائي بأسانيد صحيحةٍ، وقال الترمذي: «حديث حسن».
ترجمہ
عمرو بن شعیب اپنے والد سے، وہ ان کے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک سوار شیطان ہے، دو سوار دو شیطان ہیں، اور تین (سوار) قافلہ ہیں۔“
(اسے ابوداود، ترمذی اور نسائی نے صحیح سندوں کے ساتھ روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
(اسے ابوداود، ترمذی اور نسائی نے صحیح سندوں کے ساتھ روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
وعن أَبي سعيد وأبي هُريرة رضي اللهُ تَعَالَى عنهما، قالا: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا خَرَجَ ثَلاَثَةٌ في سَفَرٍ فَليُؤَمِّرُوا أَحَدَهُمْ» حديث حسن، رواه أَبُو داود بإسنادٍ حسن.
ترجمہ
سیدنا ابوسعید اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، دونوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تین (آدمی) سفر میں نکلیں تو اپنے میں سے ایک کو امیر بنا لیں۔“
(یہ حدیث حسن ہے، اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
(یہ حدیث حسن ہے، اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
وعن ابن عبّاسٍ رضي الله عنهم، عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «خَيْرُ الصَّحَابَةِ أرْبَعَةٌ، وَخَيْرُ السَّرَايَا أرْبَعُمِائَةٍ، وَخَيْرُ الجُيُوشِ أرْبَعَةُ آلاَفٍ، وَلَنْ يُغْلَبَ اثْنَا عَشَرَ ألْفًا مِنْ قِلةٍ». رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بہترین ساتھی چار ہیں، بہترین سریہ (فوجی دستہ) چار سو (افراد کا) ہے، بہترین لشکر چار ہزار (کا) ہے، اور بارہ ہزار (کا لشکر) قلتِ (تعداد) کی وجہ سے ہرگز مغلوب نہیں ہوگا۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
وضاحت:
«الصَّحَابَةِ» : صاحب کی جمع ہے، یعنی ساتھی۔ (النہایہ 3/12)
«السَّرَايَا» : سریہ لشکر کے ایک دستے کو کہتے ہیں۔ (النہایہ 2/363)
«السَّرَايَا» : سریہ لشکر کے ایک دستے کو کہتے ہیں۔ (النہایہ 2/363)