باب: تین انگلیوں سے کھانے کا استحباب، انگلیاں چاٹنے کا استحباب اور انہیں چاٹنے سے پہلے پونچھنے کی کراہت نیز پیالہ چاٹنے کا استحباب، اور جو لقمہ گر جائے اسے اٹھا کر کھا لینے کا استحباب، اور چاٹنے کے بعد انہیں (انگلیوں کو) کلائی، پاؤں وغیرہ سے پونچھنا۔

باب استحباب الأكل بثلاث أصابع، واستحباب لعق الأصابع، وكراهة مسحها قبل لعقها واستحباب لعق القصعة وأخذ اللقمة الَّتي تسقط منه وأكلها، ومسحها بعد اللعق بالساعد والقدم وغيرها

عن ابن عباس رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا أكَلَ أَحَدُكُمْ طَعَامًا، فَلاَ يَمْسَحْ أَصَابِعَهُ حَتَّى يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَها». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اپنی انگلیاں نہ پونچھے یہاں تک کہ انہیں (خود) چاٹ لے یا (کسی کو) چٹا دے۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب أدب الطعام / حدیث: 747
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 7/ 106 (5456)، ومسلم 6/ 113 (2031) (129) و(130).
وعن كعب بن مالك - رضي الله عنه - قَالَ: رأيتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يَأكُلُ بثَلاَثِ أصابعَ، فإذا فَرَغَ لَعِقَهَا. رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو تین انگلیوں سے کھاتے دیکھا، جب آپ ﷺ فارغ ہوتے تو انہیں چاٹ لیتے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب أدب الطعام / حدیث: 748
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 6/ 114 (2032) (132).
وعن جابر - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أمر بلعق الأصابع والصحفة، وقال: «إنَّكُمْ لاَ تَدْرُونَ في أيِّ طَعَامِكُمُ البَرَكَةُ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انگلیاں اور پیالہ چاٹنے کا حکم دیا اور فرمایا: ”تم نہیں جانتے کہ تمہارے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب أدب الطعام / حدیث: 749
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 6/ 114 (2033) (133).
وعنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا وَقَعَتْ لُقْمَةُ أحَدِكُمْ، فَلْيأخُذْهَا فَلْيُمِطْ مَا كَانَ بِهَا مِنْ أذىً، وَلْيَأْكُلْهَا، وَلاَ يَدَعْهَا لِلشَّيْطَان، وَلاَ يَمْسَحْ يَدَهُ بالمِنْدِيل حَتَّى يَلْعَقَ أصَابِعَهُ، فَإنَّهُ لاَ يَدْري في أيِّ طَعَامِهِ البَرَكَةُ». رواه مسلم.
ترجمہ
انہی (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو وہ اسے اٹھا لے، اس پر لگی ہوئی گندگی دور کر دے اور اسے کھا لے اور اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑے، اور اپنا ہاتھ رومال سے نہ پونچھے یہاں تک کہ اپنی انگلیاں چاٹ لے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب أدب الطعام / حدیث: 750
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 6/ 114 (2033) (134).
وعنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنَّ الشَّيْطَانَ يَحْضُرُ أحَدَكُمْ عِنْدَ كُلِّ شَيْءٍ مِنْ شَأنِهِ، حَتَّى يَحْضُرَهُ عِنْدَ طَعَامِهِ، فإذَا سَقَطَتْ لُقْمَةُ أحَدِكُمْ فَلْيَأخُذْهَا فَليُمِطْ مَا كَانَ بِهَا مِنْ أذىً، ثُمَّ لِيَأْكُلْهَا وَلاَ يَدَعْهَا للشَّيْطَانِ، فإذا فَرَغَ فَلْيَلْعَقْ أصابِعَهُ، فإنَّهُ لا يَدْري في أيِّ طعامِهِ البَرَكَةُ». رواه مسلم.
ترجمہ
انہی (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک شیطان تم میں سے ہر ایک کے پاس اس کے ہر کام کے وقت حاضر ہوتا ہے، یہاں تک کہ اس کے کھانے کے وقت بھی اس کے پاس حاضر ہوتا ہے، پس جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو وہ اسے اٹھا لے، اس پر لگی ہوئی گندگی دور کر دے، پھر اسے کھا لے اور اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑے، پھر جب فارغ ہو جائے تو اپنی انگلیاں چاٹ لے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 164 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب أدب الطعام / حدیث: 751
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث انظر الحديث (164). أخرجه: مسلم 6/ 114 (2033) (133) و(134) و(135).
وعن أنسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا أكَلَ طَعَامًا، لَعِقَ أصَابِعَهُ الثَّلاَثَ، وقال: «إِذَا سقَطَتْ لُقْمَةُ أحَدِكُمْ فَلْيَأخُذْهَا، ولْيُمِطْ عنها الأذى، وَليَأكُلْهَا، وَلاَ يَدَعْها لِلْشَّيْطَان» وأمَرَنا أن نَسْلُتَ القَصْعَةَ، وقال: «إنَّكُمْ لا تَدْرُونَ في أيِّ طَعَامِكُمُ البَرَكَةُ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ جب کھانا کھاتے تو اپنی تینوں انگلیاں چاٹتے، اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو وہ اسے اٹھا لے، اس سے گندگی دور کر دے اور اسے کھا لے، اور اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑے۔“ اور آپ ﷺ نے ہمیں پیالہ (انگلی سے) صاف کرنے کا حکم دیا اور فرمایا: ”تم نہیں جانتے کہ تمہارے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 607 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب أدب الطعام / حدیث: 752
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث انظر الحديث (607). أخرجه: مسلم 6/ 115 (2034) (136).
وعن سعيد بنِ الحارث: أنّه سأل جابرًا - رضي الله عنه - عنِ الوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ، فَقَالَ: لا، قَدْ كُنَّا زَمَنَ النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - لا نَجِدُ مِثْلَ ذَلِكَ الطَّعامِ إِلاَّ قليلًا، فإذا نَحْنُ وجَدْنَاهُ، لَمْ يَكُنْ لنا مَنَادِيلُ إِلاَّ أكُفَّنا، وسَواعِدَنَا، وأقْدامَنَا، ثُمَّ نُصَلِّي وَلاَ نَتَوَضَّأُ. رواه البخاري.
ترجمہ
سعید بن حارث رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے آگ پر پکی ہوئی چیز (کھانے) سے وضو کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: نہیں (اس سے وضو لازم نہیں)، ہم نبی کریم ﷺ کے زمانے میں اس طرح کا کھانا بہت کم ہی پاتے تھے، اور جب ہم اسے پاتے تو ہمارے پاس اپنی ہتھیلیوں، کلائیوں اور پاؤں کے سوا کوئی رومال نہیں ہوتے تھے، پھر ہم نماز پڑھ لیتے اور وضو نہیں کرتے تھے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب أدب الطعام / حدیث: 753
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 7/ 106 (5457).