ریاض الصالحین — حدیث نمبر 753

باب: تین انگلیوں سے کھانے کا استحباب، انگلیاں چاٹنے کا استحباب اور انہیں چاٹنے سے پہلے پونچھنے کی کراہت نیز پیالہ چاٹنے کا استحباب، اور جو لقمہ گر جائے اسے اٹھا کر کھا لینے کا استحباب، اور چاٹنے کے بعد انہیں (انگلیوں کو) کلائی، پاؤں وغیرہ سے پونچھنا۔

باب استحباب الأكل بثلاث أصابع، واستحباب لعق الأصابع، وكراهة مسحها قبل لعقها واستحباب لعق القصعة وأخذ اللقمة الَّتي تسقط منه وأكلها، ومسحها بعد اللعق بالساعد والقدم وغيرها

حدیث نمبر: 753
وعن سعيد بنِ الحارث: أنّه سأل جابرًا - رضي الله عنه - عنِ الوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ، فَقَالَ: لا، قَدْ كُنَّا زَمَنَ النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - لا نَجِدُ مِثْلَ ذَلِكَ الطَّعامِ إِلاَّ قليلًا، فإذا نَحْنُ وجَدْنَاهُ، لَمْ يَكُنْ لنا مَنَادِيلُ إِلاَّ أكُفَّنا، وسَواعِدَنَا، وأقْدامَنَا، ثُمَّ نُصَلِّي وَلاَ نَتَوَضَّأُ. رواه البخاري.
ترجمہ

سعید بن حارث رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے آگ پر پکی ہوئی چیز (کھانے) سے وضو کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: نہیں (اس سے وضو لازم نہیں)، ہم نبی کریم ﷺ کے زمانے میں اس طرح کا کھانا بہت کم ہی پاتے تھے، اور جب ہم اسے پاتے تو ہمارے پاس اپنی ہتھیلیوں، کلائیوں اور پاؤں کے سوا کوئی رومال نہیں ہوتے تھے، پھر ہم نماز پڑھ لیتے اور وضو نہیں کرتے تھے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب أدب الطعام / حدیث: 753
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 7/ 106 (5457).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 5457

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5457 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
5457. سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ان سے سعید بن حارث نے ایسی چیز کے کھانے سے وضو کرنے کے متعلق پوچھا جسے آگ نے چھوا ہو تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ وضو نہیں کرنا چاہیے، ہمیں نبی ﷺ کے عہد مبارک میں ایسا کھانا بہت کم میسر آتا تھا ہم جب کبھی ایسا کھانا پاتے ہماری ہتھلیوں کلائیوں اور قدموں کے علاوہ اور کوئی رو نہیں ہوتا تھا ہم ان سے ہاتھ صاف کر کے نماز پڑھ لیتے اور وضو نہ کرتے تھے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:5457]
حدیث حاشیہ:
(1)
رومال سے مراد وہ کپڑا ہے جو کھانے کے بعد ہاتھ کی چکنائی دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
دور حاضر میں یہ کام ٹشو پیپر سے لیا جاتا ہے۔
(2)
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ کھانا کھانے کے بعد ہم رومال استعمال نہ کرتے تھے بلکہ کھانے کی تری وغیرہ کو ہاتھوں اور کلائیوں سے صاف کر لیتے تھے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنے پاؤں سے کھانے کی چکناہٹ کو صاف کر لیتے تھے۔
(عمدة القاري: 455/14)
بہرحال پہلے انگلیوں کو چاٹنا چاہیے، پھر رومال استعمال کر لیا جائے یا ہاتھوں کو دھو لیا جائے۔
واللہ أعلم
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5457 سے ماخوذ ہے۔