باب: ٹیک لگا کر کھانے کی کراہت
باب كراهية الأكل متكئًا
عن أَبي جُحَيْفَةَ وَهْبِ بن عبد الله - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ آكُلُ مُتَّكِئًا». رواه البخاري.
قَالَ الخَطَّابِيُّ: المُتَّكئُ هاهُنَا: هُوَ الجالِسُ مُعْتَمِدًا عَلَى وِطَاءٍ تحته، قَالَ: وأرادَ أنَّهُ لا يَقْعُدُ عَلَى الوِطَاءِ وَالوَسَائِدِ كَفِعْل مَنْ يُريدُ الإكْثَارَ مِنَ الطَّعَام، بل يَقْعُدُ مُسْتَوفِزًا لاَ مُسْتَوطِئًا، وَيَأكُلُ بُلْغَةً. هَذَا كلامُ الخَطَّابيِّ، وأشارَ غَيْرُهُ إِلَى أنَّ الْمُتَّكِئَ هُوَ المائِلُ عَلَى جَنْبِه، والله أعلم.

ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ وہب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں ٹیک لگا کر نہیں کھاتا۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
خطابی نے کہا ہے: یہاں ٹیک لگانے والے سے مراد وہ شخص ہے جو اپنے نیچے کسی بچھونے پر سہارا لے کر بیٹھا ہو۔ انہوں نے کہا: آپ ﷺ کی مراد یہ ہے کہ آپ بچھونوں اور تکیوں پر اس شخص کی طرح نہیں بیٹھتے جو زیادہ کھانا چاہتا ہو، بلکہ آپ (اٹھنے کے لیے) مستعد ہو کر بیٹھتے ہیں، جم کر نہیں، اور گزارے کے بقدر کھاتے ہیں۔ یہ خطابی کا کلام ہے۔ اور دوسرے (علماء) نے اس طرف اشارہ کیا ہے کہ ٹیک لگانے والا وہ ہے جو اپنے پہلو پر جھکا ہوا ہو۔ واللہ اعلم۔

وضاحت:
خطابی کا یہ کلام دیکھیے: (معالم السنن 4/225)
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: رَأَيْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - جَالِسًا مُقْعِيًا يَأكُلُ تَمْرًا. رواه مسلم.
«المُقْعِي»: هُوَ الَّذِي يُلْصِقُ أَلْيَتَيْهِ بالأرض، وَيَنْصِبُ سَاقَيْهِ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو اکڑوں بیٹھے ہوئے کھجوریں کھاتے دیکھا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الْمُقْعِي»: وہ شخص ہے جو اپنے سرین زمین سے لگا لے اور اپنی پنڈلیاں کھڑی کر لے۔