ریاض الصالحین — حدیث نمبر 542
باب: اپنے ہاتھ کی کمائی سے کھانے، اور اس کے ذریعے سوال کرنے اور عطیے کے درپے ہونے سے بچنے کی ترغیب
باب الحث عَلَى الأكل من عمل يده والتعفف به عن السؤال والتعرض للإعطاء
حدیث نمبر: 542
وعن المقدام بنِ مَعْدِ يكرِبَ - رضي الله عنه - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَا أكَلَ أَحَدٌ طَعَامًا قَطُّ خَيْرًا مِنْ أَنْ يَأكُلَ مِنْ عَمَلِ يَدِه، وَإنَّ نَبيَّ الله دَاوُدَ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يَأكُلُ مِنْ عَمَلِ يَدِهِ». رواه البخاري.ترجمہ
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کسی نے کبھی کوئی کھانا اس سے بہتر نہیں کھایا کہ وہ اپنے ہاتھ کی کمائی سے کھائے، اور اللہ کے نبی داود علیہ الصلاۃ والسلام اپنے ہاتھ کی کمائی سے کھاتے تھے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)