ریاض الصالحین — حدیث نمبر 537
باب: بغیر مانگے اور بغیر لالچ (جھانکے) کے (مال) لینے کا جواز
باب جواز الأخذ من غير مسألة وَلاَ تطلع إليه
عن سالم بن عبد الله بن عمر، عن أبيه عبد الله بن عمر، عن عمر - رضي الله عنهما - قَالَ: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يُعْطيني العَطَاءَ، فَأقُولُ: أعطِهِ مَنْ هُوَ أفْقَرُ إِلَيْهِ مِنّي. فَقَالَ: «خُذْهُ، إِذَا جَاءكَ مِنْ هَذَا المَال شَيْءٌ وَأنْتَ غَيْرُ مُشْرِفٍ وَلاَ سَائِلٍ، فَخُذْهُ فَتَمَوَّلْهُ، فَإنْ شِئْتَ كُلْهُ، وَإنْ شِئْتَ تَصَدَّقْ بِهِ، وَمَا لا، فَلاَ تُتبعهُ نَفْسَكَ» قَالَ سَالِمٌ: فَكَانَ عَبدُ الله لاَ يَسألُ أحَدًا شَيْئًا، وَلاَ يَرُدُّ شَيْئًا أُعْطِيَه. متفقٌ عَلَيْهِ.
(مُشرف): بالشين المعجمة: أيْ متطلع إِلَيْهِ.سالم بن عبداللہ بن عمر اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عمر سے اور وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ مجھے کوئی عطیہ دیتے تو میں عرض کرتا: یہ اسے دے دیجیے جو مجھ سے زیادہ اس کا محتاج ہو۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے لے لو، جب تمہارے پاس اس مال میں سے کچھ آئے اور تم نہ اس کی طرف جھانکنے (اس کی خواہش رکھنے) والے ہو اور نہ مانگنے والے، تو اسے لے لو اور اسے اپنا مال بنا لو، پھر چاہو تو اسے کھا لو اور چاہو تو اسے صدقہ کر دو، اور جو (اس طرح) نہ آئے تو اس کے پیچھے اپنے نفس کو نہ لگاؤ۔“ سالم کہتے ہیں: چنانچہ (سیدنا) عبداللہ (بن عمر رضی اللہ عنہما) کسی سے کوئی چیز نہیں مانگتے تھے، اور جو چیز انہیں دی جاتی اسے رد بھی نہیں کرتے تھے۔
(متفق علیہ)
«مُشْرِفٍ»: شین معجمہ (نقطے والی ش) کے ساتھ، یعنی اس کی طرف جھانکنے والا (اس کا خواہش مند)۔