حدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق وعلي بن حَمْشَاذَ العَدْل وأبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ قالوا: حدثنا بشر بن موسى الأَسَدي، حدثنا هَوْذة بن خَليفة، حدثنا عَوْف بن أبي جَميلة. وحدثني الحسين بن علي الدارمي، حدثنا محمد بن إسحاق الإمام، حدثنا محمد بن بشّار، حدثنا ابن أبي عَدِيّ، عن عوف، حدثنا أبو الصِّدِّيق الناجيّ، عن أبي سعيد الخُدْري قال: قال رسول الله ﷺ: "لا تقومُ الساعةُ حتى تُملأَ الأرضُ ظلمًا وجَوْرًا وعدوانًا، ثم يَخرجُ من أهل بيتي مَن يملؤُها قسطًا وعَدْلًا كما مُلِئَت ظلمًا وعُدوانًا" (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه. والحديثُ المفسّر بذلك طرقُ حديث عاصمٍ عن زِرٍّ عن عبد الله (3)، كلُّها صحيحة على ما أصَّلتُه في هذا الكتاب بالاحتجاج بأخبار عاصم بن أبي النَّجُود، إذ هو إمامٌ من أئمة المسلمين.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8669 - على شرط البخاري ومسلم

حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک کہ زمین ظلم و جور اور سرکشی سے بھر نہ جائے، پھر میرے اہل بیت میں سے ایک شخص (مہدی) نکلے گا جو زمین کو عدل و انصاف سے اس طرح بھر دے گا جیسے وہ پہلے ظلم و زیادتی سے بھری ہوئی ہوگی۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ اس کی تائید عاصم کی زِرسے اور انہوں نے عبداللہ سے جو روایات کی ہیں ان سے بھی ہوتی ہے، جو میرے نزدیک طے کردہ اصولوں کے مطابق صحیح ہیں۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ اس کی تائید عاصم کی زِرسے اور انہوں نے عبداللہ سے جو روایات کی ہیں ان سے بھی ہوتی ہے، جو میرے نزدیک طے کردہ اصولوں کے مطابق صحیح ہیں۔
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا عمرو بن عاصم الكِلَابي، حدثنا عِمرانُ القَطَّان، حدثنا قَتَادة، عن أبي نَضْرة، عن أبي سعيد قال: قال رسول الله ﷺ: "المهديُّ منا أهلَ البيت، أشمُّ الأنفِ أَقْنى أَجْلى، يملأُ الأرضَ قِسطًا وعَدْلًا كما مُلِئَت جَوْرًا وظُلمًا، يعيشُ هكذا"؛ وبسط يسارَه وإصبعين من يمينه المُشيرة (1) والإبهامَ وعَقَدَ ثلاثةً (2).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8670 - عمران ضعيف ولم يخرج له مسلم
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8670 - عمران ضعيف ولم يخرج له مسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مہدی ہم اہل بیت میں سے ہوں گے، وہ بلند ناک والے اور کشادہ پیشانی والے ہوں گے، وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے جس طرح وہ ظلم و جور سے بھری ہوئی ہوگی، وہ اتنے سال رہیں گے“؛ اور آپ ﷺ نے اپنا بایاں ہاتھ پھیلایا اور دائیں ہاتھ کی دو انگلیاں (شہادت کی انگلی اور انگوٹھا) پھیلا کر تین انگلیاں بند کر لیں (یعنی سات سال کی طرف اشارہ کیا)۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔