کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا جب وہ مسجدوں میں جمع ہوں گے مگر ان میں ایک بھی مومن نہ ہوگا
أخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، حدثنا محمد بن إبراهيم بن أُورمة، حدثنا الحسين بن حفص، حدثنا سفيان، عن الأعمش، عن خَيْثمة، عن عبد الله بن عمرو (2) قال: يأتي على الناس زمانٌ يجتمعون في المساجد ليس فيهم مؤمنٌ (3).
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8365 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8365 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ وہ مسجدوں میں (بڑی تعداد میں) جمع ہوں گے مگر ان میں سے ایک بھی مؤمن نہیں ہوگا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي العامري، حدثنا أبو أسامة، حدثني زائدة قال: سمعتُ الأعمش يحدِّث عن عمرو بن مُرَّة، عن عبد الله بن الحارث، عن حبيب بن حِمَاز (1)، عن أبي ذر قال: كنا مع النبي ﷺ في سفرٍ، فلما رجعنا تَعجَّل ناسٌ فدخلوا المدينة، فسأل عنهم النبي ﷺ فَأَخبر أنهم تعجَّلوا إلى المدينة، فقال: "يُوشِكُ أن يَدَعُوها أحسن ما كانت، لَيْتَ شِعْري، متى تخرج نارٌ من جبل الوِرَاق، تُضِيءُ لها أعناقُ البُخْتِ بالبصرَى بُروكًا كضَوْءِ النهار" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه. وشاهده حديث رافع السُّلَمي الذي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8366 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه. وشاهده حديث رافع السُّلَمي الذي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8366 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم ایک سفر میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے، جب ہم واپس ہوئے تو کچھ لوگوں نے جلدی کی اور مدینہ میں داخل ہو گئے، نبی کریم ﷺ نے ان کے بارے میں دریافت فرمایا تو بتایا گیا کہ انہوں نے مدینہ جانے میں جلدی کی ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب وہ مدینہ کو اس کی بہترین حالت میں چھوڑ دیں گے، کاش مجھے معلوم ہوتا کہ جبل الوراق سے وہ آگ کب نکلے گی جس کی روشنی سے بصرہ میں اونٹوں کی گردنیں اس طرح چمکیں گی جیسے دن کی روشنی ہو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔