کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: جس نے جھوٹا خواب بیان کیا، اسے قیامت کے دن جو کے دو دانوں میں گرہ لگانے کا مکلف کیا جائے گا
أخبرنا أبو عمرو عثمان بن أحمد بن السَّمَّاك، حدَّثنا جعفر بن محمد بن شاكر، حدَّثنا قَبيصة بن عُقبة، حدَّثنا سفيان، عن عبد الأعلى بن عامر، عن أبي عبد الرحمن السُّلَمي، عن علي بن أبي طالب، أنَّ النبي ﷺ قال: "مَن كَذَب في حُلْمِه، كُلِّف يومَ القيامة عَقْدَ شَعيرةٍ" (1).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے جھوٹا خواب گھڑا (یعنی وہ خواب بیان کیا جو اس نے نہیں دیکھا تھا)، اسے قیامت کے دن جو کے دانے میں گرہ لگانے کا مکلف بنایا جائے گا۔“
حدَّثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدَّثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدَّثنا مُسدَّد، حدَّثنا أبو عَوَانة، عن عبد الأعلى، عن أبي عبد الرحمن السُّلَمي عن عليٍّ، أن النبي ﷺ قال: "مَن كَذَب في حُلْمِه، كُلِّف يومَ القيامة أن يَعقِدَ بين شَعيرتَين" (2). صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے جھوٹا خواب گھڑا، اسے قیامت کے دن یہ حکم دیا جائے گا کہ وہ جو کے دو دانوں کے درمیان گرہ لگائے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔