کتب حدیثالمستدرك على الصحيحينابوابباب: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے حقیقت میں مجھے ہی دیکھا
أخبرني أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدَّثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدَّثنا مُسدَّد، حدَّثنا عبد الواحد بن زياد، عن عاصم بن كُليب قال: حدثني أبي، أنه سمع أبا هريرة يقول: قال رسول الله ﷺ: "مَن رآني في المَنام فقد رآني؛ إِنَّ الشيطان لا يَتمثَّلُني". قال أَبي: فحدَّثتُ به ابنَ عباس وقلتُ: قد رأيتُه؛ فذكرتُ الحسنَ بن علي فشبَّهتُه به، فقال ابن عباس: إنه كان يُشبِهُه (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8186 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے مجھے خواب میں دیکھا تو بیشک اس نے مجھے ہی دیکھا، کیونکہ شیطان میری مشابہت اختیار نہیں کر سکتا۔“ راوی کہتے ہیں کہ میرے والد نے کہا: میں نے یہ حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما کو سنائی اور کہا کہ میں نے خواب میں آپ ﷺ کو دیکھا ہے، پھر میں نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کا ذکر کیا اور آپ ﷺ کو ان کے مشابہ قرار دیا، تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: بیشک وہ (سیدنا حسن) آپ ﷺ کے مشابہ تھے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب تعبير الرؤيا / حدیث: 8386
درجۂ حدیث محدثین: إسناده قوي
تخریج حدیث «إسناده قوي، عاصم بن كليب وأبوه صدوقان لا بأس بهما» [ترقيم الرساله 8386] [ترقيم الشركة 8287] [ترقيم العلميه 8186]
حدَّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدَّثنا أحمد بن عبد الجبار، حدَّثنا يونس بن بُكَير، قال: حدثني عثمان بن عبد الرحمن، عن الزُّهري، عن عُروة، عن عائشة قالت: سُئِلَ رسول الله ﷺ عن وَرَقةَ، فقالت له خديجة: إنه كان صدَّقكَ ولكنه مات قبل أن تَظهَر، فقال رسولُ الله ﷺ: "أُريتُه في المنام وعليه ثيابٌ بِيضٌ، ولو كان من أهل النار لكان عليه لباسٌ غيرُ ذلك" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8187 - عثمان هو الوقاص متروك
حافظ طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے ورقہ بن نوفل کے متعلق سوال کیا گیا، اور سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے آپ ﷺ سے عرض کی: انہوں نے آپ کی تصدیق کی تھی لیکن آپ کے (باقاعدہ) ظہورِ نبوت سے پہلے ہی وہ وفات پا گئے تھے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے انہیں خواب میں دیکھا ہے کہ وہ سفید لباس پہنے ہوئے ہیں، اور اگر وہ دوزخی ہوتے تو ان پر اس کے علاوہ کوئی اور لباس ہوتا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب تعبير الرؤيا / حدیث: 8387
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًّا
تخریج حدیث «إسناده ضعيف جدًّا، عثمان بن عبد الرحمن» [ترقيم الرساله 8387] [ترقيم الشركة 8288] [ترقيم العلميه 8187]