کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: وہ قوم ہرگز فلاح نہیں پائے گی جس کی باگ ڈور کسی عورت کے ہاتھ میں ہو
أخبرنا عبد الله بن الحسين القاضي بمَرْو، حدثنا الحارث بن أبي أسامة، حدثنا محمد بن عيسى بن الطَّبّاع، حدثنا بكَّار بن عبد العزيز بن أبي بَكْرة، قال: سمعتُ أبي يُحدِّث عن أبي بَكْرة: أنَّ النبيَّ ﷺ أتاه بَشيرٌ يُبشِّره بظَفَرِ خيلٍ له ورأسُه في حِجْر عائشةَ، فقام فخَرَّ لله تعالى ساجدًا، فلما انصرف أنشأَ يسألُ الرسولَ فحدَّثه، فكان (2) فيما حدَّثه [من] أمر العدوّ وكانت تَلِيهِم امرأةٌ، فقال النبيُّ ﷺ: "هَلَكَتِ الرجالُ حين أطاعتِ النِّساءَ" (3).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وشاهده صحيح على شرط الشيخين:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7789 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وشاهده صحيح على شرط الشيخين:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7789 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کا سر مبارک سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی گود میں تھا کہ ایک خوشخبری دینے والا آیا جس نے آپ ﷺ کے گھڑ سوار دستے کی فتح کی اطلاع دی، آپ ﷺ اٹھے اور اللہ عزوجل کے حضور سجدے میں گر گئے، پھر آپ ﷺ نے اس قاصد سے دشمن کے بارے میں تفصیلات پوچھیں تو اس نے بتایا کہ ان کی قیادت ایک عورت کر رہی ہے، تب آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ مرد ہلاک ہو گئے جنہوں نے عورتوں کی اطاعت (قیادت تسلیم) کی۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا خالد بن الحارث، عن حُميد، عن الحسن، عن أبي بَكْرة قال: عَصَمَني الله بشيء سمعتُه من النبيِّ ﷺ لمّا بَلَغَه أنَّ مَلِكَ ذِي يَزَنَ تُوفِّي، فولَّوا أمرَهم امرأةً، فقال النبيُّ ﷺ: "لن يُفلِحَ قومٌ تَملِكُهم (1) امرأةٌ (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7790 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7790 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ﷺ کو خبر ملی کہ شاہِ یمن (ذی یزن) وفات پا گیا ہے اور لوگوں نے ایک عورت کو اپنا حکمران بنا لیا ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ قوم کبھی فلاح نہیں پا سکتی جس کی حکمرانی عورت کے پاس ہو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔