کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: جن بہترین چیزوں سے تم علاج کرتے ہو وہ ناک میں دوا ڈالنا اور منہ کے ایک طرف سے دوا پلانا ہے
أخبرنا محمد بن القاسم العَتَكي، حدثنا محمد بن أحمد بن أنس القُرَشي، حدثنا أبو عاصم، حدثنا عبَّاد بن منصور، عن عِكْرمة، عن ابن عباس قال: قال رسولُ الله ﷺ: "خيرُ ما تداويتُم به: السَّعُوط، واللَّدُود، والحِجَامة، والمَشِيُّ" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7472 - عباد بن منصور ضعفوه
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7472 - عباد بن منصور ضعفوه
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بہترین چیزیں جن سے تم علاج کرتے ہو وہ یہ ہیں: ناک میں دوا ڈالنا «السَّعُوط»، منہ کی ایک جانب سے دوا پلانا «اللَّدُود»، سینگی لگوانا «الحِجَامة» اور جلاب لینا («المَشِيُّ»۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرنا مُكرَم بن أحمد القاضي، حدثنا الحسن بن مُكرَم، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا عباد بن منصور [عن عِكْرمة] (1) عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ: "ما مَرَرتُ بملأ من الملائكة ليلةَ أُسرِيَ بي، إلَّا قالوا: عليك بالحِجَامَةِ يا مُحمَّدُ" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7473 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7473 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”شبِ معراج میرا گزر فرشتوں کی جس جماعت پر بھی ہوا، انہوں نے یہی کہا کہ اے محمد ﷺ! آپ حجامہ (سینگی لگوانا) لازم پکڑیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الربيع بن سليمان، حدثنا شعيب بن الليث [عن أبيه] (3) عن أبي الزُّبير، عن جابر: [أنَّ أُمَّ سلمة] (4) استأذنَتْ رسول الله ﷺ في الحِجامة، فأمر النبيُّ ﷺ أبا طَيْبةَ أن يَحجُمَها، قال: حسبتُ أنه قال: وكان أخوها من الرَّضَاعة، أو غلامًا له لم يَحتلِمْ (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7474 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7474 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ سے حجامہ کروانے کی اجازت مانگی، تو نبی کریم ﷺ نے ابو طیبہ کو حکم دیا کہ وہ انہیں سینگی لگائیں، راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ (ابو طیبہ) ان کے رضاعی بھائی تھے یا ایک ایسے لڑکے تھے جو ابھی بالغ نہیں ہوئے تھے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔