أخبرنا عبد الله بن إسحاق بن الخُراساني العَدْل، حدّثنا أحمد بن عُبيدٍ النَّحْويّ، حدّثنا أبو عامر العقديّ، حدّثنا عبد الرحمن بن أبي بكر التّيميّ، قال: عن محمد بن طلحة، عن أبيه: أنَّ رجلًا من العرب كان يَغْشَى أبا بكر يقال له: عُفَير، فقال له أبو بكر: يا عُفَيرُ، ما سمعت من رسول الله ﷺ يقول في الوُدِّ؟ [قال: سمعته يقول: "الوُدُّ] (1) يُتَوارَثُ والبُعْضُ يُتَوارَثُ" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وقد رواه يوسف بن عطية عن أبي بكر بن عبد الله بن أبي مُلَيكة:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7343 - في الخبر انقطاع
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وقد رواه يوسف بن عطية عن أبي بكر بن عبد الله بن أبي مُلَيكة:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7343 - في الخبر انقطاع
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ محمد بن طلحہ نے اپنے والد سے روایت کی کہ اہل عرب میں سے ایک شخص جس کا نام عفیر تھا، وہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس کثرت سے آیا جایا کرتا تھا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا: اے عفیر! تم نے محبت کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کو کیا فرماتے سنا ہے؟ اس نے عرض کیا: میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”محبت وراثت میں منتقل ہوتی ہے اور بغض بھی وراثت میں منتقل ہوتا ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدَّثَناه أبو الفضل محمد بن إبراهيم المزكِّي، حدّثنا جعفر بن محمد بن الحسين، حدّثنا يحيى بن يحيى، حدّثنا يوسف بن عطية، عن أبي بكر المُليكيّ، عن محمد بن طلحة بن عَبد الله (1)، عن أبيه، عن عبد الرحمن بن أبي بكر، قال: لقيَ أبو بكر الصِّديقُ رجلًا من العرب يقال له: عُفَير، فقال له أبو بكر: ما سمعتَ من رسول الله ﷺ يقول في الود؟ قال: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول: "إنّ الوُدَّ والعداوةَ يُتَوارِثانِ" (2).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7344 - يوسف بن عطية هالك
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7344 - يوسف بن عطية هالك
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی ملاقات اہل عرب کے ایک شخص سے ہوئی جسے عفیر کہا جاتا تھا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت فرمایا: تم نے محبت کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کو کیا فرماتے سنا ہے؟ اس نے عرض کیا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”بے شک محبت اور دشمنی وراثت میں منتقل ہوتے ہیں۔“
أخبرني أزهر بن أحمد بن حَمدُون الخِرَقي ببغداد، حدّثنا يحيى بن جعفر بن الزِّبْرِقان، حدّثنا زيد بن الحُباب، حدّثنا موسى بن عُلَيّ بن رَبَاح، قال: سمعتُ أَبي يذكر عن سُرَاقة بن مالك، قال: قال لي رسول الله ﷺ: "ألا أدلُّك على الصَّدقة - أو من أعظمِ الصَّدقة - ابنتُك مردودةٌ عليك، ليس لها كاسِبٌ غيرُك" (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7345 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7345 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں صدقہ کے بارے میں نہ بتاؤں - یا (فرمایا) سب سے بڑے صدقے کے بارے میں - (وہ یہ ہے کہ) تمہاری وہ بیٹی جو (طلاق یا بیوہ ہو کر) تمہاری طرف لوٹا دی گئی ہو اور تمہارے سوا اس کا کوئی کمانے والا نہ ہو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔