کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: اللہ اس عورت کی طرف (رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھتا جو اپنے شوہر کی شکر گزار نہیں
حدَّثَناه أبو علي الحافظ، أخبرنا علي بن العباس البَجَليّ، حدّثنا العباس بن يزيد البَحْرانيّ، حدّثنا معاذ بن هشام، حدّثنا شُعْبة، عن قَتَادة، عن سعيد بن المسيّب، عن عبد الله بن عمرو، عن النبيّ ﷺ، قال: "لا يَنظُرُ اللهُ إلى امرأةٍ لا تَشكرُ لزوجِها، وهي لا تَستَغني عن زوجِها" (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين إِنْ حَفِظَه العباسُ:
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين إِنْ حَفِظَه العباسُ:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس عورت کی طرف نہیں دیکھتا جو اپنے شوہر کی شکر گزار نہ ہو، حالانکہ وہ اپنے شوہر سے بے نیاز نہیں ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے بشرطیکہ اسے (راوی) عباس نے (صحیح طور پر) محفوظ رکھا ہو۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے بشرطیکہ اسے (راوی) عباس نے (صحیح طور پر) محفوظ رکھا ہو۔
فإني سمعتُ أبا عليٍّ يقول: المحفوظُ من حديث شعبة ما حدَّثناه أبو بكر محمد بن إسحاق، حدّثنا أبو موسى، حدّثنا محمد بن جعفر، حدّثنا شعبة، عن قَتَادة، قال: سمعتُ سعيد بن المسيّب يحدّث عن عبد الله بن عَمرو أنه قال: لا ينظرُ اللهُ إلى امرأةٍ لا تشكرُ لزوجِها ولا تَستَغني عنه (2).
حافظ طلحہ بابر
امام حاکم فرماتے ہیں کہ میں نے ابوعلی کو فرماتے ہوئے سنا کہ شعبہ کی حدیث سے محفوظ روایت وہی ہے جو سعید بن مسیب نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے (موقوفاً) روایت کی ہے کہ انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ اس عورت کی طرف (نظرِ کرم سے) نہیں دیکھتا جو اپنے شوہر کی شکر گزار نہ ہو حالانکہ وہ اس سے بے نیاز نہیں ہو سکتی۔
أخبرنا أبو القاسم الحسن بن محمد بن الحسن (3) بن عُقْبة بن خالد السَّكُوني بالكوفة، حدّثنا عبد الله (1) بن غنّام بن حفص بن غِيَاث، حدّثنا أبي، عن أبيه، عن مِسعَر، عن أبي عُتْبة، عن عائشة قالت: قلت: يا رسولَ الله، مَن أعظمُ الناس حقًّا على المرأة؟ قال: "زوجُها" قلت: مَن أعظم الناس حقًّا على الرجل؟ قال: "أُمُّه" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7338 - حذفه الذهبي من التلخيص
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7338 - حذفه الذهبي من التلخيص
حافظ طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! عورت پر سب سے زیادہ کس کا حق ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے شوہر کا۔“ میں نے عرض کیا: مرد پر سب سے زیادہ کس کا حق ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کی ماں کا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔