أخبرني أبو سهل أحمد بن محمد بن زياد النَّحْوي ببغداد، حدّثنا الحسن ابن مُكرَم، حدّثنا أبو عاصم، عن عَوف، عن أبي رجاء، عن سَمُرة بن جُندُب، أَنَّ رسول الله ﷺ قال: "ألا إنَّ المرأةَ خُلقت من ضِلَعٍ، وإنك إِنْ تُرِدْ إقامتها تَكسِرْها، فدَارِها تَعِشْ بها ثلاث مرات (1).
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وشاهدُه حديث ابن عَجْلان عن أبيه عن أبي هريرة عن النبيّ ﷺ قال: "المرأةُ خُلِقَت من ضِلَعٍ أعوجَ، وإنك إن أقمتَها كسرتَها، وإن تركتَها [تستمتعْ بها] (2) وفيها عِوَج" (3). وهذا إسناد صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7333 - على شرط البخاري ومسلم

حافظ طلحہ بابر
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آگاہ رہو کہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے، اور اگر تم اسے بالکل سیدھا کرنا چاہو گے تو اسے توڑ دو گے، پس اس کے ساتھ مدارات (نرمی اور سمجھوتہ) برتو تو اس کے ساتھ (خوشگواری سے) زندگی گزار سکو گے۔“ آپ ﷺ نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اور اس کی شاہد حدیث ابن عجلان کی اپنے والد کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”عورت ٹیڑھی پسلی سے پیدا کی گئی ہے، اگر تم اسے سیدھا کرنے لگو گے تو اسے توڑ دو گے، اور اگر تم نے اسے (اسی حال پر) چھوڑ دیا تو اس کے ٹیڑھ پن کے باوجود اس سے فائدہ اٹھا سکو گے۔“ یہ اسناد امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔

حدّثنا بكر بن محمد بن حَمْدان الصَّيرَفي بمَرُو، حدّثنا أبو قلابة الرَّقَاشيّ، حدّثنا عبد الصمد بن عبد الوارث، حدّثنا عمر بن إبراهيم، عن قَتَادة، عن سعيد بن المسيّب، عن عبد الله بن عمرو، عن النبيِّ ﷺ قال: "لا يَنظُرُ اللهُ إلى امرأةٍ لا تشكرُ لزوجِها ولا تَستَغني عنه" (4). وقد قيل: عن شعبة عن قتادة متَّصِلًا:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس عورت کی طرف (نظرِ رحمت سے) نہیں دیکھتا جو اپنے شوہر کی شکر گزار نہیں ہوتی، حالانکہ وہ اس سے بے نیاز (بھی) نہیں ہو سکتی۔“