کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے محبت کرے تو اسے بتا دے
أخبرني عَبْدان بن يزيد الدَّقاق بهَمَذان، حدّثنا إبراهيم بن الحسين، حدّثنا موسى بن داود الضَّبيّ، حدّثنا المبارك بن فَضَالة، عن ثابت، عن أنس قال: مَرَّ بالنبيِّ ﷺ رجلٌ، فقال رجلٌ: إِنِّي لأُحبُّه في الله ﷿، فقال النبيُّ ﷺ: "أأعلمتَه؟ " قال: لا، قال: "فأَعلِمْه"، قال: فلقيتُ الرجلَ فأعلمتُه، فقال: أحبَّك الذي أحببتَني له (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وشاهدُه حديث المقدام بن مَعْدي كَرِبَ:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7321 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وشاهدُه حديث المقدام بن مَعْدي كَرِبَ:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7321 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ کے پاس سے ایک شخص گزرا، تو (وہاں موجود) ایک اور شخص نے کہا: میں اللہ کی رضا کے لیے اس سے محبت کرتا ہوں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم نے اسے بتا دیا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے بتاؤ۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر میں اس شخص سے ملا اور اسے بتایا، تو اس نے کہا: ”تجھے بھی وہ ذات محبوب رکھے جس کی خاطر تو نے مجھ سے محبت کی ہے۔“
امام حاکم نے فرمایا کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن امام بخاری اور امام مسلم نے اسے روایت نہیں کیا۔ اور اس کی شاہد مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث ہے:
امام حاکم نے فرمایا کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن امام بخاری اور امام مسلم نے اسے روایت نہیں کیا۔ اور اس کی شاہد مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث ہے:
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيبانيّ، حدّثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدّثنا مُسدَّد، حدّثنا يحيى بن سعيد، حدّثنا ثَور بن يزيد، عن حبيب بن عُبيد، عن المِقدام بن مَعْدي كَرِبَ، عن النبيّ ﷺ قال: "إذا أحبَّ أحدُكم أخاه، فليُعلِمْه إياه" (2).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے محبت کرے، تو اسے چاہیے کہ وہ اسے اس بات کی خبر دے دے۔“
حدّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدّثنا محمد بن سنان القزَّاز، حدّثنا أبو عاصم، حدّثنا مبارك بن فَضَالة، عن ثابت، عن أنس قال: قال رسول الله ﷺ: "ما تحابَّ رجلان في الله تعالى، إِلَّا كان أفضلهُما أشدَّ حبًّا لصاحبِه" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7323 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7323 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو بھی دو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے آپس میں محبت کرتے ہیں، تو ان میں سے افضل وہ ہوتا ہے جو اپنے ساتھی سے زیادہ شدید محبت کرنے والا ہو۔“
امام حاکم نے فرمایا کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن امام بخاری اور امام مسلم نے اسے روایت نہیں کیا۔
امام حاکم نے فرمایا کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن امام بخاری اور امام مسلم نے اسے روایت نہیں کیا۔