حدیث نمبر: 7510
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيبانيّ، حدّثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدّثنا مُسدَّد، حدّثنا يحيى بن سعيد، حدّثنا ثَور بن يزيد، عن حبيب بن عُبيد، عن المِقدام بن مَعْدي كَرِبَ، عن النبيّ ﷺ قال: "إذا أحبَّ أحدُكم أخاه، فليُعلِمْه إياه" (2).
حافظ طلحہ بابر

سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے محبت کرے، تو اسے چاہیے کہ وہ اسے اس بات کی خبر دے دے۔“

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب البر والصلة / حدیث: 7510
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7510] [ترقيم الشركة 7418]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده صحيح. وأخرجه أبو داود (5124) عن مسدد بن مسرهد، بهذا الإسناد.
درجۂ حدیث: (2) اس کی اسناد صحیح ہے۔
حوالہ / مصدر: اسے ابوداؤد (5124) نے مسدد بن مسرہد سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد 28/ (17171)، والترمذيّ (2391 م)، والنسائي (9963)، وابن حبان (570) من طريق يحيى بن سعيد القطان، به. وقال الترمذيّ: حسن صحيح غريب.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد نے 28/ (17171)، ترمذی (2391 م)، نسائی (9963) اور ابن حبان (570) نے یحییٰ بن سعید قطان کے طریق سے روایت کیا ہے۔ امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7510 سے ماخوذ ہے۔