أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيباني، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا المُعتمر بن سليمان، قال: قرأتُ على الفُضيل، عن أبي حَرِيز، أنَّ أبا بُردة حدّثه عن حديث أبي موسى، أن النبيَّ ﷺ قال: "ثلاثةٌ لا يَدْخلون الجنَّةَ: مُدمِنُ الخمرِ، وقاطعُ الرَّحِم، ومصدِّقٌ بالسِّحر، ومن مات مُدمن الخمرِ، سقاه الله من نهر الغُوطة" قيل: وما نهرُ الغُوطة؟ قال: "نهرٌ يخرجُ من فُروج المُومِسات، يؤذي أهلَ النار رِيحُ فُروجِهم" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7234 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7234 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تین شخص جنت میں داخل نہیں ہوں گے: شراب کا عادی، رشتہ داری توڑنے والا اور جادو کی تصدیق کرنے والا؛ اور جو شراب کے نشے کا عادی ہو کر مرا، اللہ اسے ”نہر الغوطہ“ سے پلائے گا۔“ عرض کیا گیا: ”نہر الغوطہ“ کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ ایک ایسی نہر ہے جو زنا کار عورتوں کی شرمگاہوں سے بہتی ہے، ان کی شرمگاہوں کی بو اہلِ جہنم کو اذیت دے گی۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا العباس بن الفضل الأَسْفاطي، حدثنا إسماعيل بن أبي أُويس، حدثني أخي، عن سليمان بن بلال، عن عبد الله بن يسار الأعرج، أنه سَمِعَ سالمًا يحدّث عن أبيه، عن النبيِّ ﷺ قال: "ثلاثةٌ لا ينظر الله إليهم يومَ القيامة: عاقُّ والديهِ، ومُدمِنُ خَمرٍ، ومنَّانٌ بما أَعطَى" (2)
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7235 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7235 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تین قسم کے لوگ ایسے ہیں جن کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن (نظرِ رحمت سے) نہیں دیکھے گا: والدین کا نافرمان، شراب کا عادی اور وہ شخص جو اپنا دیا ہوا احسان جتلاتا ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔