حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا أبو عمر الحَوْضِيُّ، حدثنا همَّام، عن قَتَادة، حدثني العلاء بن زياد وحدثني يزيد أخو مُطرِّف وحدثني رجلانِ آخران - نسي هَمَّام اسمَهما - أنَّ مُطرِّفًا حدَّثهم، أنَّ عِياضَ بن حِمَار حدَّثه، أنه سمع النبيِّ ﷺ يقول في خُطْبته: "أصحابُ الجنَّة ثلاثةٌ: ذو سلطانٍ مُقسِطٌ ومُصَدِّقٌ مُوفَّق (1)، ورجلٌ رحيمٌ رقيقُ القلبِ بكلِّ ذي قُربى، ورجلٌ فقيرٌ عفيفٌ" (2).
هذا حديثٌ صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7005 - رواه مسلم
هذا حديثٌ صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7005 - رواه مسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو اپنے خطبے میں فرماتے ہوئے سنا: ”اہلِ جنت تین طرح کے ہیں: ایک وہ حکمران جو انصاف پسند ہو، صدقہ و خیرات کرنے والا اور نیک کاموں کی توفیق یافتہ ہو، دوسرا وہ رحم دل شخص جس کا دل ہر رشتے دار اور مسلمان کے لیے نرم ہو، اور تیسرا وہ عیال دار غریب جو پاک دامن (عفیف) ہو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرني عبد الله بن محمد بن موسى، حدثنا إسماعيل بن قُتيبة، حدثنا أبو بكر بن أبي شَيْبة، حدثنا عبد الأعلى، حدثنا مَعمَر [عن الزُّهْري] (3) عن سعيد بن المسيّب، عن عبد الله بن عمرو، أنَّ رسول الله ﷺ قال: "إنَّ المُقسِطِين في الدنيا على منابرَ من لُؤلُؤ يومَ القيامة بين يَدَيِ الرحمن ﷿ بما أقسَطوا في الدنيا" (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، وقد أخرجاه جميعًا (2).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7006 - قد أخرجاه
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، وقد أخرجاه جميعًا (2).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7006 - قد أخرجاه
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک دنیا میں انصاف کرنے والے لوگ قیامت کے دن رحمن عزوجل کے سامنے ان کے انصاف کے بدلے موتیوں کے منبروں پر ہوں گے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے اور ان دونوں نے اسے اپنی کتب میں روایت کیا ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے اور ان دونوں نے اسے اپنی کتب میں روایت کیا ہے۔