کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدہ صفیہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا، جو سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی بہن اور سیدنا زبیر بن العوام رضی اللہ عنہ کی والدہ تھیں
حدثني محمد بن مظفّر الحافظ، أخبرنا أبو سفيان محمد بن عبد الرحمن بن معاوية العُتْبي بمصر، أخبرني أبي، حدثنا سعيد بن كثير بن عُفير، قال: تُوفِّيت صفية بنت عبد المطلب أُمُّ الزبير بن العوام سنة عشرين، وهي يومَ تُوفِّيَت بنتُ ثلاثٍ وسبعين، وصلى عليها عمر بن الخطاب، ودَفَنَها بالبقيع.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا سعید بن کثیر بن عفیر سے مروی ہے، انہوں نے کہا: سیدنا زبیر بن عوام کی والدہ سیدہ صفیہ بنت عبدالمطلب کی وفات سنہ 20 ہجری میں ہوئی، وہ اپنی وفات کے دن تہتر (73) سال کی تھیں، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور انہیں البقیع میں دفن کیا گیا۔
حدثنا أبو عبد الله الأصفهاني، حدثنا الحسن بن الجهم، حدثنا الحسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر قال: وصفية بنت عبد المطلب بن هاشم وأمها هالة بنت وهيب بن عبد مناف بن زُهرة بن كلاب، وهي أختُ حمزة بن عبد المطلب لأمه، كان تزوَّجها في الجاهلية الحارثُ بن حرب بن أمية بن عبد شمس، فولدت له صَفيًّا (1)، ثم خَلَفَ عليها العوام بن خُوَيلد بن أسد، فولدت له الزبير والسائب وعبد الكعبة، وأسلمت وبايعت رسول الله ﷺ، وهاجرت إلى المدينة، وعاشت بعده إلى خلافة عمر بن الخطاب، ورَوَت عن رسول الله ﷺ.
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عمر سے مروی ہے، انہوں نے کہا: سیدہ صفیہ بنت عبدالمطلب بن ہاشم کی والدہ ہالہ بنت وہیب بن عبدمناف بن زہرہ بن کلاب تھیں، وہ سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب کی مادری بہن تھیں، جاہلیت میں ان کا نکاح حارث بن حرب بن امیہ بن عبدشمس سے ہوا تھا جن سے ان کا بیٹا صفی پیدا ہوا، پھر ان کے بعد عوام بن خویلد بن اسد ان کے نکاح میں آئے جن سے ان کے ہاں زبیر، سائب اور عبدالکعبہ پیدا ہوئے، انہوں نے اسلام قبول کیا، رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ پر بیعت کی اور مدینہ ہجرت کی، وہ نبی کریم ﷺ کی وفات کے بعد سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خلافت تک زندہ رہیں اور انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے احادیث روایت کی ہیں۔