حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيه، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مصعب بن عبد الله الزُّبيري قال: أبو بُردةَ هانئُ بن نِيَار بن عمرو بن عُبيد بن كِلاب بن دُهْمان بن غَنْم بن ذِبْيان بن هُمَيم بن كاهل بن ذُهْل بن بَلِيّ بن عمرو بن الحارث بن الحافِ بن قُضَاعة.
حافظ طلحہ بابر
مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت ہے کہ ابو بردہ کا نام ہانئ بن نیار بن عمرو بن عبید بن کلاب بن دُہمان بن غنم بن ذبیان بن ہمیم بن کاہل بن ذُہل بن بلی بن عمرو بن حارث بن حاف بن قضاعہ ہے۔
أخبرنا أبو جعفر البغدادي، حدثنا أبو عُلاثة، حدثنا أبي، حدثنا ابن لَهِيعة، حدثنا أبو الأسود، عن عُرْوة، في تسمية [من شَهِدَ العَقَبةَ من] (1) الأنصار ثم من بني حارثة: أبو بُرْدة بن نِيار، وهو حليفٌ لهم من بَلِيّ، وفي تسمية من شهد بدرًا: أبو بردة ابن نيار.
حافظ طلحہ بابر
عروہ سے مروی ہے، انصار میں سے وہ افراد جنہوں نے بیعتِ عقبہ میں شرکت کی اور پھر بنو حارثہ میں سے ابو بردہ بن نیار کا نام آتا ہے، جو بنو بلی سے ان کے حلیف تھے، اور غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں میں بھی ابو بردہ بن نیار کا ذکر موجود ہے۔