حدَّثَناه أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو الحسن محمد بن سِنَان القَزَّاز، حدثنا أبو داود الطَّيالسي، حدثنا شُعبة، عن أبي الفَيْض، قال: خَطَبَنَا مَسلَمةُ بنُ عبد الملك فقال: لا تصوموا رمضانَ في السَّفَر، فمن صامه فليَقْضِه. قال أبو الفَيْض: فلَقِيتُ أبا قِرصافةَ واثلةَ بنَ الأسقع فسألتُه، فقال: لو صمتُ ثم صمتُ ثم صمتُ ما قَضَيتُ (2).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6422 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6422 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر
ابوالفیض سے روایت ہے کہ مسلمہ بن عبدالملک نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے کہا: سفر کے دوران رمضان کے روزے نہ رکھو، اور جس نے روزہ رکھا وہ اس کی قضا کرے۔ ابوالفیض کہتے ہیں کہ پھر میں ابوقرصافہ واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے ملا اور ان سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: اگر میں (سفر میں) روزے پر روزہ رکھتا چلا جاؤں تب بھی میں (انہیں گناہ نہیں سمجھتا کہ) ان کی قضا نہ کروں (یعنی سفر میں روزہ رکھنا جائز اور باعثِ اجر ہے)۔
وأخبرني أحمد بن يعقوب الثَّقفي، حدثنا موسى بن زكريا التُّستَري، حدثنا خَليفة قال: وائلةُ بنُ الأسقع يُكْنى أبا قِرْصافة، له دارٌ بالبَصْرة. وقد قيل: كُنْيته أبو شَدّاد:
حافظ طلحہ بابر
خلیفہ بن خیاط سے روایت ہے کہ واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوقرصافہ ہے اور ان کا بصرہ میں ایک گھر بھی تھا۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ ان کی کنیت ابوشداد تھی۔
حدَّثَناه أبو عليٍّ الحسين بن علي الحافظ، حدثنا إبراهيم بن دُحَيم الدِّمشقي، حدثنا أَبي، حدثنا الوليد بن مُسلِم، حدثنا مروان بن جَنَاح، حدثنا يونس ابن مَيسَرة بن حَلبَس قال: لَقِيتُ واثلة بن الأسقع فقلت: كيف أنت يا أبا شدَّاد؟ (1)
حافظ طلحہ بابر
یونس بن میسرہ بن حلبس سے روایت ہے کہ میں واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے ملا اور عرض کیا: اے ابوشداد! آپ کا کیا حال ہے؟
حدثنا علي بن حَمْشاذ العَدْل، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا أبو المغيرة، حدثنا إسماعيل بن عيّاش، حدثني سعيد بن خالد قال: تُوفِّي وائلةُ بن الأسقَع وهو ابنُ مئة سنة وخمس سنين، وذلك في سنة ثلاثٍ وثمانين.
حافظ طلحہ بابر
سعید بن خالد سے روایت ہے کہ واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کی وفات 83 ہجری میں ہوئی جبکہ ان کی عمر ایک سو پانچ برس تھی۔
سمعت أبا العبّاس محمد بن يعقوب يقول: سمعت العبّاس بن محمد الدُّورِي، يقول: سمعت يحيى بنَ مَعِينٍ يقول: تُوفِّي واثلةُ بن الأسقع سنة ثلاث وثمانين وهو ابنُ مئةٍ وخمس سنين.
حافظ طلحہ بابر
یحییٰ بن معین سے مروی ہے کہ واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کی وفات 83 ہجری میں ہوئی اور اس وقت ان کی عمر ایک سو پانچ سال تھی۔