کتب حدیثالمستدرك على الصحيحينابوابباب: کم عمر بچے کی بیعت کا ذکر
أخبرني محمد بن المؤمل بن الحسن، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا أحمد بن حَنبل، حدثنا الحَكَم بن نافع، حدثنا إسماعيل بن عيّاش، عن هشام ابن عُرْوة، عن أبيه: أنَّ عبد الله بن الزُّبير وعبد الله بن جعفر بايَعَا النبيَّ ﷺ وهما ابنا سبعِ سنين، وأنَّ رسول الله ﷺ لما رآهما تَبسَّم وبَسَطَ يدَه فبايَعَهما (2).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6410 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر
ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر اور سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہم نے نبی کریم ﷺ کی بیعت کی جبکہ وہ دونوں صرف سات سال کے تھے، اور جب رسول اللہ ﷺ نے انہیں دیکھا تو آپ ﷺ تبسم فرمانے لگے اور اپنا دستِ مبارک پھیلا کر ان دونوں سے بیعت لی۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6552
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن من أجل إسماعيل بن عيّاش.» [ترقيم الرساله 6552] [ترقيم الشركة 6474] [ترقيم العلميه 6410]
أخبرني أبو الحسين محمد بن أحمد بن تَميم القَنطَري، حدثنا أبو قِلابةَ، حدثنا أبو عاصم، أخبرنا ابن جُرَيج، عن جعفر بن خالد بن سارَةَ، عن أبيه، عن عبد الله بن جعفر قال: لو رأيتَني وعُبيد الله وقُثَمَ ونحن نلعبُ، إذْ مرَّ بنا رسول الله ﷺ فقال: "ارفَعُوا هذا إليَّ"، فحَمَلَني أمامَه، وقال لقُثَم: "ارفَعُوا هذا إليَّ"، فجعله وراءَه، وكان عبيدُ الله أحبَّ إلى عبّاس من قُثَم، ما استَحيَى من عمِّه، قال: قلت: ما فعل قثمُ؟ قال: استُشهِد، قال: قلت: اللهُ ورسولُه أعلمُ بالخِيَرةِ (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6411 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
جعفر بن خالد بن سارہ اپنے والد سے، وہ سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: کاش تم مجھے، عبیداللہ اور قثم کو دیکھتے جب ہم بچے تھے اور کھیل رہے تھے، اسی دوران رسول اللہ ﷺ کا ہمارے پاس سے گزر ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اٹھا کر میرے پاس لاؤ،“ اور مجھے اپنی سواری پر اپنے سامنے بٹھا لیا، پھر قثم کے متعلق فرمایا: ”اسے بھی اٹھا کر میرے پاس لاؤ،“ اور اسے اپنے پیچھے بٹھا لیا، جبکہ عبیداللہ (اپنے بھائی) قثم کی نسبت سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو زیادہ محبوب تھے، مگر آپ ﷺ نے اپنے چچا سے حیا فرمائی (کہ ان کا ایک ہی بیٹا سواری پر لیا)۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا: قثم کا کیا بنا؟ انہوں نے کہا: وہ شہید ہو گئے۔ میں نے کہا: ”اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں کہ کسے کیا خیر عطا فرمانی ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6553
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن من أجل خالد بن سارة. وهو مكرر (1394).» [ترقيم الرساله 6553] [ترقيم الشركة 6475] [ترقيم العلميه 6411]