أخبرني إسماعيل بن محمد بن الفضل الشَّعْراني، حدثنا جدّي، حدثنا إبراهيم بن المنذِر الحِزَامي قال: معاذُ بن الحارث القارئ من بني النَّجّار، يُكْنى أبا الحارث، قُتِلَ يوم الحَرَّة.
حافظ طلحہ بابر
ابراہیم بن منذر حزامی بیان کرتے ہیں کہ معاذ بن حارث قاری رضی اللہ عنہ کا تعلق بنو نجار سے ہے، ان کی کنیت ابو الحارث تھی اور وہ واقعہ حرہ کے دن شہید ہوئے۔
حدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحسين ابن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر قال: معاذُ بن الحارث بن الحُباب بن الأَرقَم بن عَوْف بن مالك بن النَّجّار، وهو معاذٌ القارئ يُكنى أبا الحارث، قُتِل يومَ الحَرَّة في ذي الحِجَّة سنة ثلاثٍ وستين ﵁. ذكرُ مَعقِل بن سِنان الأشجع ﵁-
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عمر بیان کرتے ہیں کہ معاذ بن حارث قاری رضی اللہ عنہ کا نسب مالک بن نجار سے ملتا ہے، ان کی کنیت ابو الحارث تھی اور وہ ذوالحجہ سن 63 ہجری میں واقعہ حرہ کے دن شہید ہوئے۔
سمعتُ أبا العبّاس محمد بن يعقوب يقول: سمعتُ العبّاس بن محمد الدُّورِيَّ يقول: سمعت يحيى بنَ مَعِين يقول: مَعقِلُ بن سِنان الأشجعيُّ أبو عبد الرحمن، ويقال: أبو يزيد (2).
حافظ طلحہ بابر
یحییٰ بن معین بیان کرتے ہیں کہ معقل بن سنان اشجعی رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو عبدالرحمن تھی اور ایک قول کے مطابق ابو یزید تھی۔