أخبرني إسماعيل بن محمد بن الفضل، حدثنا جدّي، حدثنا إبراهيم ابن المنذر الحِزَامي قال: مَعقِلُ بن سِنان الأشجعي شَهِدَ الفتحَ مع النبي ﷺ، وقُتِلَ يومَ الحَرَّة سنة ثلاثٍ وستين.
حافظ طلحہ بابر
ابراہیم بن منذر حزامی بیان کرتے ہیں کہ معقل بن سنان اشجعی رضی اللہ عنہ فتح مکہ کے موقع پر نبی کریم ﷺ کے ہمراہ حاضر تھے اور وہ سن 63 ہجری میں واقعہ حرہ کے دن شہید ہوئے۔
حدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحسين ابن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر قال: كان مَعقِل بن سِنان بن مُظهِر (3) بن عَرَكيِّ بن فتيان بن سُبَيع بن بكر بن أشجَعَ، شهد الفتح مع رسول الله.
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عمر بیان کرتے ہیں کہ معقل بن سنان اشجعی رضی اللہ عنہ کا نسب فتیان بن سبیع بن بکر بن اشجع سے ملتا ہے، انہوں نے فتح مکہ کے موقع پر رسول اللہ ﷺ کی معیت میں شرکت کی تھی۔