حدثنا الشيخ أبو الوليد الفقيهُ وأبو بكر بن قُريش، قالا: حدثنا الحَسن بن سفيان حدثنا محمد بن عمَّار، حدثنا محمد بن رَبيعة، حدثنا أبو الحَسَن العَسْقَلاني، حدثنا أبو جعفر محمد بن رُكَانةَ بن عبد يزيدَ، عن أبيه: أنه صارعَ رسولَ الله ﷺ، فصَرَعَه النبيُّ ﷺ، وقال رُكانةُ: سمعتُ النبيَّ ﷺ يقول: "فَرْقُ ما بينَنا وبين المشركين العَمائمُ على القَلانِسِ" (3). ذكرُ مناقب عَمرو بن العاص ﵁ -
حافظ طلحہ بابر
سیدنا رکانہ بن عبد یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کشتی لڑی تو نبی کریم ﷺ نے انہیں پچھاڑ دیا، اور سیدنا رکانہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ہمارے اور مشرکین کے درمیان فرق ٹوپیوں پر عمامہ (پگڑی) باندھنا ہے۔“
حدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيلُ بن قُتيبة، حدثنا محمد بن عبد الله بن نُمير، قال: مات عمرو بن العاص سنةَ اثنتين وأربعين.
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عبداللہ بن نمیر سے روایت ہے کہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی وفات سن 42 ہجری میں ہوئی۔