کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کاتب) کے فضائل کا بیان
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكَير، عن ابن إسحاق، فيمن شَهِد الخَندقَ: زيدُ بنُ ثابت بن الضحّاك بن لَوْذان بن عمرو بن عبد عوف بن غَنْم بن مالك بن النَّجّار، وكان فيمن يَنقُل الترابَ يومئذٍ مع المسلمين.
حافظ طلحہ بابر
ابن اسحاق سے غزوہ خندق میں شریک ہونے والوں کے تذکرے میں مروی ہے کہ سیدنا زید بن ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ ان لوگوں میں شامل تھے جو اس دن مسلمانوں کے ساتھ مل کر (خندق کی) مٹی اٹھا رہے تھے۔
حدثنا أبو بكر محمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مصعب بن عبد الله الزُّبَيري، قال: أبو سعيد، ويقال: أبو خارجة، زيد بن ثابت بن الضحّاك بن زيد بن لَوْذان بن عمرو بن عبد عَوف بن غَنْم بن مالك بن النَّجّار الأنصاري، توفي سنة خمسٍ وأربعينَ.
حافظ طلحہ بابر
مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت ہے کہ سیدنا زید بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کی کنیت ”ابو سعید“ تھی اور ”ابو خارجہ“ بھی کہی گئی ہے، آپ کا انتقال سن 45 ہجری میں ہوا۔
أخبرنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، حدثنا إسماعيل بن قُتيبة، حدثنا محمد بن عبد الله بن نُمير، قال: ومات أبو سعيد زيدُ بن ثابت بن الضحّاك سنةَ خمس وأربعين.
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عبداللہ بن نمیر سے روایت ہے کہ سیدنا ابو سعید زید بن ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ کا انتقال سن 45 ہجری میں ہوا۔