کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا حبیب بن مسلمہ رضی اللہ عنہ سن بیالیس ہجری میں آرمینیا میں وفات پا گئے
أخبرني عبد الله بن غانِم، حَدَّثَنَا محمد بن إبراهيم العَبْدي، حَدَّثَنَا يحيى بن بُكَير، قال: تُوفّي حَبيب بن مَسلَمة بإرمِينِيَةَ سنة اثنتين وأربعين وهو ابن خمسين سنةً (3).
حافظ طلحہ بابر
یحییٰ بن بکیر بیان کرتے ہیں کہ حبیب بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کی وفات بیالیس (42) ہجری میں آرمینیا میں ہوئی، اور اس وقت ان کی عمر پچاس سال تھی۔
حَدَّثَنَا أحمد بن الحسن البَزَّار، حَدَّثَنَا أزهر بن زُفَر المِصري (4)، حَدَّثَنَا أبو أسلَمَ محمد بن مَخْلِدِ الرُّعَيني، حَدَّثَنَا سليمان بن أبي كَرِيمة، عن مَكحُول، عن قَزَعة بن يحيى، عن حَبيب بن مَسْلَمة، قال: قال رسول الله ﷺ: "زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ، حُبًّا" (5).
حافظ طلحہ بابر
قزعہ بن یحییٰ سیدنا حبیب بن مسلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وقفے وقفے سے (ناغہ کر کے) ملاقات کیا کرو، اس سے محبت میں اضافہ ہوگا۔“