کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو سقایہ (حاجیوں کو پانی پلانے) کی ذمہ داری دینا
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفّان العامري، حدثنا قبيصة بن عُقبة، حدثنا سفيان، عن موسى بن أبي عائشة، عن عبد الله بن أبي رَزِين، عن أبي رزين، عن عليٍّ، قال: قلتُ للعباس: سَل النبيَّ ﷺ أن يستعملك على الصدقة، فسأله، فقال: "ما كنتُ لأستَعمِلَك على غُسَالِةِ ذُنُوبِ الناسِ" (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5430 - صحيح
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5430 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن ابی رزین اپنے والد ابو رزین سے اور وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے عباس رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ نبی کریم ﷺ سے درخواست کریں کہ وہ آپ کو صدقے (کی وصولی) پر مقرر فرما دیں۔ چنانچہ انہوں نے آپ ﷺ سے درخواست کی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں آپ کو لوگوں کے گناہوں کے دھوون (یعنی زکوٰۃ و صدقات) پر مقرر کرنے والا نہیں ہوں۔“
وبإسناده عن عليٍّ، قال: قلتُ للعباس: سَلْ لنا النبي ﷺ الحِجابةَ، فقال: "أُعطِيكُم ما هو خيرٌ لكم منها، السِّقايةَ تَرْزُؤُكم ولا تَرْزَؤُها" (1). كلا الحديثين صحيحا الإسناد، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
اسی سابقہ سند کے ساتھ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عباس رضی اللہ عنہ سے کہا: ہمارے لیے نبی کریم ﷺ سے (کعبہ کی) دربانی طلب کریں۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں تمہیں اس سے بہتر چیز دیتا ہوں، یعنی (حاجیوں کو) پانی پلانا، اس میں تم مال خرچ کرو گے اور اس سے کماؤ گے نہیں۔“
یہ دونوں حدیثیں صحیح الاسناد ہیں لیکن شیخین نے انہیں روایت نہیں کیا۔
یہ دونوں حدیثیں صحیح الاسناد ہیں لیکن شیخین نے انہیں روایت نہیں کیا۔
حدثنا علي بن عيسى الحِيري، حدثنا أحمد بن نَجْدة القُرشي، حدثنا سعيد بن منصور، حدثنا إسماعيل بن زكريا، عن الحجّاج بن دينار، عن الحكم، عن حُجَيّة بن عدي، عن علي: أنَّ العباس بن عبد المطلب سأل رسول الله ﷺ عن تعجيل صدقته قبل أن تَحِلَّ، فرخَّص له في ذلك (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5431 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5431 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
حجیۃ بن عدی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے اپنا صدقہ (زکوٰۃ) اس کا وقت مقرر ہونے سے پہلے (پیشگی) ادا کرنے کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ ﷺ نے انہیں اس کی اجازت دے دی۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔