کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا عبد الرحمن بن عوف زہری رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
أخبرني أبو محمد المُزني، حدَّثنا أبو خَليفة القاضي، حدَّثنا محمد بن سَلّام الجُمَحي، عن أبي عُبيدة مَعْمَر بن المُثنى، قال: عبدُ الرحمن بن عوف بن عبدِ عَوف بن الحارث بن زُهْرة بن كِلاب بن مُرّة بن كعب بن لُؤي بن غالِب بن فِهْر بن مالك (1).
حافظ طلحہ بابر
ابو عبیدہ معمر بن مثنیٰ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا نسب یہ ہے: عبد الرحمن بن عوف بن عبد عوف بن حارث بن زہرہ بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک۔
وحدثني مُصعب بن عبد الله، قال: عبدُ الرحمن بن عوف بن عبد الرحمن بن الحارث بن زُهْرة، وأمُّه وأمُّ أخيه الأسود بن عَوف: الشِّفاءُ بنت عَوف بن عبد الحارث بن زُهْرة بن كلاب، وكانت قد هاجرت قبل الفتح، وكان عبد الرحمن اسمُه عبدَ عمرو، فسمَّاهُ النبي ﷺ عبدَ الرحمن (2).
حافظ طلحہ بابر
مصعب بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبد الرحمن بن عوف بن عبد الرحمن بن حارث بن زہرہ، اور ان کی اور ان کے بھائی اسود بن عوف کی والدہ شفاء بنت عوف بن عبد الحارث بن زہرہ بن کلاب تھیں، جنہوں نے فتحِ مکہ سے قبل ہجرت فرمائی تھی، اور عبد الرحمن کا نام (پہلے) عبد عمرو تھا جسے نبی کریم ﷺ نے تبدیل فرما کر عبد الرحمن رکھ دیا۔