کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا خالد بن سعید بن العاص بن امیہ بن عبد شمس بن عبد مناف رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكَير، عن محمد بن إسحاق، قال: وممَّن خرج من أهل مكة مُهاجرًا إلى أرض الحبشة من أصحاب رسول الله ﷺ من بني أُمَيَّة بن عبد شَمْس: خالدُ بنُ سعيد بن العاص بن أُميَّة بن عبد شَمْس بن عبد مَنَاف، ومعه امرأتُه، فوَلَدَت له بأرضِ الحبشة ابنَه سعيدَ بنَ خالدٍ (1).
حافظ طلحہ بابر
محمد بن اسحاق سے روایت ہے کہ مکہ سے ہجرت کر کے حبشہ جانے والے رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں بنو امیہ سے خالد بن سعید بن عاص شامل تھے، ان کے ہمراہ ان کی زوجہ بھی تھیں، جن کے بطن سے سرزمینِ حبشہ میں ان کے بیٹے سعید بن خالد پیدا ہوئے۔
أخبرني أحمد بن يعقوب الثَّقفي، حدثنا موسى بن زكريا، حدثنا خَليفة بن خَيّاط، قال: أمُّ خالد بن سعيد بن العاص لُبَينةُ المعروفةُ بأمّ خالد بنت خبّاب (2) بن عبد يالِيلَ بن ناشِبِ بن غِيَرَة بن سَعْد بن لَيث بن بَكْر بن عبد مَنَاة بن علي بن كِنانة بن خُزَيمة.
حافظ طلحہ بابر
خلیفہ بن خیاط بیان کرتے ہیں کہ سیدنا خالد بن سعید بن عاص کی والدہ لبینہ تھیں جنہیں ام خالد بنت خباب کہا جاتا ہے اور ان کا تعلق بنو کنانہ کے قبیلہ لیث سے تھا۔