کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرشتوں کے ساتھ دو پروں کے ساتھ پرواز کرتے ہیں
أخبرني عبد الله بن محمد بن زياد، حَدَّثَنَا محمد بن إسحاق الإمام، حَدَّثَنَا محمد بن بَشَّار، حَدَّثَنَا عبد الوهاب، عن خالد الحَذَّاء، عن عِكرمة، عن أبي هريرة، قال: ما احتذَى النِّعالَ ولا انتَعَل، ولا رَكِبَ المَطايا ولا رَكِبَ الكُورَ بعدَ رسولِ الله ﷺ أفضلُ من جعفرِ بن أبي طالبٍ (2).
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4934 - على شرط البخاري
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4934 - على شرط البخاري
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے بعد کسی بھی جوتا پہننے والے یا کسی بھی سواری اور اونٹ کے کجاوے پر سوار ہونے والے انسانوں میں جعفر بن ابی طالب سے افضل کوئی نہیں تھا۔
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا محمد بن غالب، حَدَّثَنَا علي بن عبد الله بن جعفر المَدِيني، حدثني أبي، حَدَّثَنَا العلاء بن عبد الرحمن، عن أبيه، عن أبي هُريرة قال: قال رسولُ الله ﷺ: "أُرِيتُ جعفرَ بنَ أبي طالب مَلَكًا يطيرُ مع الملائكةِ بجَناحَينِ" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4935 - المديني واه
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4935 - المديني واه
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے جعفر بن ابی طالب ایک فرشتے کی صورت میں دکھائے گئے جو فرشتوں کے ساتھ دو پروں کے ذریعے اڑ رہے ہیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔