المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ مَنَاقِبِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ هَاشِمٍ باب: سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 4997
حَدَّثَنَا أبو محمد المُزَني، حَدَّثَنَا الهيثم بن خَلَف الدُّوري، حَدَّثَنَا محمد بن المُثنّى، حدثني عُبيد الله بن عبد المَجيد الحَنَفي، حَدَّثَنَا زَمْعة بن صالح، عن سَلَمة بن وَهْرامٍ، عن عِكْرمة، عن ابن عباس، قال: قال رسول الله ﷺ: "دخلتُ الجنةَ البارحة فنظرتُ فيها، فإذا جعفرٌ يطيرُ مع الملائكة، وإذا حمزةُ مُتّكئٌ على سَريرٍ" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4933 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفهحافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں گزشتہ رات جنت میں داخل ہوا اور وہاں دیکھا کہ جعفر فرشتوں کے ساتھ اڑ رہے ہیں اور حمزہ ایک تخت پر ٹیک لگائے بیٹھے ہیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف من أجل زَمْعة بن صالح، فهو ليِّن الحديث.
درجۂ حدیث: (1) اس کی سند زمعہ بن صالح کی وجہ سے "ضعیف" ہے، وہ "لین الحدیث" (کمزور) ہیں۔
وقد تقدَّم عند المصنّف برقم (4951) عن أحمد بن كامل القاضي عن الهيثم بن خلف، لكنه قال في روايته: عن ربيعة بن كلثوم، بدل زمعة بن صالح، وهو خطأ كما نبّهنا عليه هناك.
تفصیلِ روایت: یہ روایت مصنف کے ہاں نمبر (4951) میں احمد بن کامل القاضی > ہیثم بن خلف کے طریق سے گزر چکی ہے، لیکن وہاں انہوں نے زمعہ بن صالح کی جگہ "ربیعہ بن کلثوم" کا نام لیا تھا جو کہ غلطی ہے، جیسا کہ ہم نے وہاں تنبیہ کی۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4997 سے ماخوذ ہے۔