کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی کے دونوں بیٹوں سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے مناقب — سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں
أخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا ابن نُمير، حدثنا الحجاج بن دينار الواسطي، عن جعفر بن إياس، عن عبد الرحمن بن مسعود، عن أبي هريرة، قال: خرج علينا رسول الله ﷺ ومعه الحسنُ والحسينُ، هذا على عاتقِه، وهذا على عاتقه، وهو يَلثَمُ هذا مرةً وهذا مرةً، حتى انتهى إلينا، فقال له رجلٌ: يا رسول الله، إنك تُحبهما؟! فقال: "مَن أحبّهما فقد أحبني، ومن أبغضهما فقد أبغضني" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4777 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4777 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ آپ ﷺ کے ایک کندھے پر حسن اور دوسرے پر حسین (رضی اللہ عنہما) تھے، آپ ﷺ کبھی اس کا بوسہ لیتے تو کبھی اس کا، یہاں تک کہ ہمارے پاس پہنچے، تو ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا آپ ان دونوں سے (اتنی زیادہ) محبت کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے ان دونوں سے محبت کی اس نے یقیناً مجھ سے محبت کی اور جس نے ان دونوں سے بغض رکھا اس نے درحقیقت مجھ سے بغض رکھا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفّان، حدثنا عبد الحميد بن عبد الرحمن الحِمّاني، حدثنا الحكم بن عبد الرحمن بن أبي نُعْم، عن أبيه، عن أبي سعيد الخدري، عن النبي ﷺ أنه قال: "الحَسنُ والحُسينُ سيِّدا شبابِ أهل الجنة إِلَّا ابنَي الخالة" (1)
هذا حديث قد صح من أوجهٍ كثيرةٍ، وأنا أتعجّب أنهما لم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4778 - الحكم بن عبد الرحمن بن أبي نعم فيه لين
هذا حديث قد صح من أوجهٍ كثيرةٍ، وأنا أتعجّب أنهما لم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4778 - الحكم بن عبد الرحمن بن أبي نعم فيه لين
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”حسن اور حسین اہل جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں، سوائے دو خالہ زاد بھائیوں (عیسیٰ اور یحییٰ علیہما السلام) کے۔“
یہ حدیث کثیر اسناد سے صحیح ثابت ہے اور مجھے اس پر تعجب ہے کہ شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث کثیر اسناد سے صحیح ثابت ہے اور مجھے اس پر تعجب ہے کہ شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدثنا أبو سعيد عمرو بن محمد بن منصور العدل، حدثنا السَّرِي بن خُزَيمة، حدثنا عثمان بن سعيد المُرّي، حدثنا علي بن صالح، عن عاصم، عن زِرٍّ، عن عبد الله، قال: قال رسول الله ﷺ: "الحَسنُ والحُسينُ سيدا شباب أهل الجنة، وأبوهما خيرٌ منهما" (2).
هذا حديث صحيح بهذه الزيادة، ولم يخرجاه. وشاهدُه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4779 - صحيح
هذا حديث صحيح بهذه الزيادة، ولم يخرجاه. وشاهدُه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4779 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”حسن اور حسین اہل جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں، اور ان کے والد ان دونوں سے بہتر ہیں۔“
یہ حدیث اس اضافے کے ساتھ صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث اس اضافے کے ساتھ صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔