کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدہ فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مناقب کا بیان — بے شک سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا جنتی عورتوں کی سردار ہیں
حدثنا عبد الباقي بن قانع الحافظ، حدثنا الحسين بن أحمد بن منصور سَجَادة، حدثنا عبد الله بن داهرٍ الرازي، حدثنا عبد الله بن عبد القُدّوس، عن الأعمش، عن أبي إسحاق، عن حَنَش بن المُعتمِر، قال: رأيتُ أبا ذرٍّ وهو آخذٌ بعِضادَتَي الكعبةِ، وهو يقول: من عَرَفني فقد عَرَفني، ومن أنكرني فأنا أبو ذَرٍّ الغِفاريُّ، سمعت رسول الله ﷺ يقول: "مَثَلُ أهلِ بيتي فيكم مَثَلُ سفينةِ نوح في قومه، من ركبها نَجَا، ومن تَخلَّف عنها غَرِقَ، ومَثَلُ حِطّةٍ لبني إسرائيل" (1). ذكرُ مناقب فاطمةَ بنت رسول الله ﷺ
حافظ طلحہ بابر
حنش بن معتمر سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو کعبہ کے کواڑوں کو پکڑے ہوئے یہ کہتے سنا: ”جو مجھے پہچانتا ہے وہ تو پہچانتا ہے اور جو نہیں پہچانتا تو میں ابوذر غفاری ہوں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: تمہارے درمیان میرے اہل بیت کی مثال نوح علیہ السلام کی اپنی قوم میں کشتی جیسی ہے، جو اس پر سوار ہوا وہ نجات پا گیا اور جو اس سے پیچھے رہ گیا وہ ڈوب گیا، اور (ان کی مثال) بنی اسرائیل کے لیے بابِ حطہ کی سی ہے۔“
[سیدہ فاطمہ بنت رسول اللہ ﷺ کے مناقب کا ذکر]
[سیدہ فاطمہ بنت رسول اللہ ﷺ کے مناقب کا ذکر]
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفّان العامري، حدثنا إسحاق بن منصور السَّلُولي، حدثنا إسرائيل، عن مَيسَرة بن حَبيب، عن المِنهال بن عمرو عن زِرِّ بن حُبَيش، عن حُذيفة، قال: قال رسول الله ﷺ: "نَزَلَ ملَكٌ من السماء، فاستأذنَ الله أن يُسلِّم عَليَّ، لم يَنزِلْ قبلَها، فبشَّرني أن فاطمةَ سيدةُ نساءِ أهلِ الجنة" (2). تابعه أبو مريم (3) الأنصاري عن المِنهال:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4721 - صحيح
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4721 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آسمان سے ایک فرشتہ نازل ہوا، اس نے اللہ سے مجھے سلام کرنے کی اجازت مانگی، وہ اس سے پہلے کبھی نازل نہیں ہوا تھا، پس اس نے مجھے خوشخبری دی کہ فاطمہ اہل جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔“
أخبرَناهُ علي بن عبد الرحمن بن عيسى، حدثنا الحسين بن الحَكَم الحِبَري، حدثنا الحسن بن الحسين العُرَني، حدثنا أبو مريم الأنصاري، عن المِنهال بن عمرو، عن زِرِّ بن حُبيش، عن حُذيفة، عن رسول الله ﷺ قال: "نَزَلَ من السماءِ ملكٌ، فاستأذنَ الله يُسلِّمُ عَلَيَّ، لم يَنزِلْ قبلَها، فبَشَّرنِي أَنَّ فاطمةَ سيدةُ نساءِ أهلِ الجنة" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آسمان سے ایک فرشتہ نازل ہوا، اس نے اللہ سے مجھے سلام کرنے کی اجازت مانگی، وہ اس سے پہلے کبھی نازل نہیں ہوا تھا، پس اس نے مجھے خوشخبری دی کہ فاطمہ اہل جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔