کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ قیامت میں عام بندوں کے لیے جلوہ فرمائے گا اور حضرت ابو بکرؓ کے لیے خاص طور پر
أخبرنا أحمد بن كامل القاضي، حدثنا يوسف بن محمد دُبَيس الخيّاط، حدثنا محمد بن خالد الخُتَّلي، حدثنا كثير بن هشام الكِلابي، حدثنا جعفر بن بُرْقان، عن محمد بن سوقة، عن محمد بن المنكدر، عن جابر بن عبد الله، قال: كنا عند النبي ﷺ إذ جاءه وفدُ عبدِ القَيس فتكلَّم بعضُهم بكلام لَغَا في الكلام، فالْتَفَتَ النبيُّ ﷺ إلى أبي بكر، وقال: "يا أبا بكر، سمعتَ ما قالوا؟ قال: نعم يا رسولَ الله وفَهِمُته، قال: "فأجِبْهم"، قال: فأجابَهم أبو بكر بجوابٍ وأجادَ الجَوابَ، فقال رسول الله ﷺ: "يا أبا بكر، أعطاكَ الله الرِّضوانَ الأكبرَ" فقال له بعضُ القوم: وما الرضوانُ الأكبرُ يا رسول الله؟ قال: "يَتجلّى الله لعباده في الآخرةِ عامةً، ويَتجلّى لأبي بكر خاصّةً" (1)
حافظ طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھے تھے جب آپ ﷺ کے پاس وفدِ عبد القیس آیا، ان میں سے بعض نے ایسی باتیں کیں جو لغو اور بے مقصد تھیں، پس نبی کریم ﷺ ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اے ابوبکر! کیا تم نے سنا جو انہوں نے کہا؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں یا رسول اللہ! اور میں نے اسے سمجھ بھی لیا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو تم انہیں جواب دو“، راوی کہتے ہیں کہ ابوبکر نے انہیں جواب دیا اور بہت ہی عمدہ جواب دیا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابوبکر! اللہ نے تمہیں «الرضوان الأكبر» (سب سے بڑی خوشنودی) عطا فرمائی ہے“، تو قوم میں سے کسی نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ رضوان اکبر کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ آخرت میں تمام بندوں پر عمومی تجلی فرمائے گا، لیکن ابوبکر کے لیے خصوصی تجلی فرمائے گا۔“
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا وكيع عن أبي العُمَيس، عن ابن أبي مُلَيكة، عن عائشة، قالت: لو كان رسولُ الله ﷺ مُستخِلفًا لاستخلَفَ أبا بكرٍ وعمرَ (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4464 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4464 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ اگر رسول اللہ ﷺ کسی کو خلیفہ نامزد فرمانے والے ہوتے تو ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کو خلیفہ نامزد کرتے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا!
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا!
أخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حَنبل، حدثني أبي وأحمد بن مَنيعٍ، قالا: حدثنا أبو بكر بن عيّاش، حدثنا عاصم، عن زِرٍّ، عن عبد الله، قال: ما رأى المسلمون حَسنًا فهو عند الله حَسنٌ، وما رأوه سيئًا فهو عند الله سيِّئٌ، وقد رأى أصحابُه جميعًا أن نَستخلِفَ أبا بكرٍ (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وله شاهدٌ أصحُّ منه إلَّا أنَّ فيه إرسالًا:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4465 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وله شاهدٌ أصحُّ منه إلَّا أنَّ فيه إرسالًا:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4465 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مسلمان جس چیز کو اچھا سمجھیں وہ اللہ کے نزدیک بھی اچھی ہے، اور جسے وہ برا سمجھیں وہ اللہ کے نزدیک بھی بری ہے، اور آپ ﷺ کے تمام صحابہ کی یہ متفقہ رائے تھی کہ ہم ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنائیں۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرَناه أبو العبّاس المحبوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا داود بن أبي هند، عن الشَّعْبي، عن ابن مسعود، قال: لما قُبضَ النبيُّ - لى الله عليه وسلم - اجتمعَ المهاجرون والأنصار إلى سَقِيفة بني ساعِدةَ في بَيعة أبي بكرٍ، فأتيتُ أمَّ سلمةَ فقلتُ لها: بايَعَ الناسُ أبا بكرٍ (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4466 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4466 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جب نبی کریم ﷺ کی وفات ہوئی تو مہاجرین اور انصار ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت کے لیے سقیفہ بنی ساعدہ میں جمع ہوئے، پس میں ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور انہیں بتایا کہ لوگوں نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی ہے۔
أخبرني أبو بكر محمد بن أحمد المُزكِّي بمَرْو، حدثنا عبد الله بن رَوح المدائني، حدثنا شَبَابة بن سَوّار، حدثنا شعيب بن ميمون، عن حُصين بن عبد الرحمن، عن الشَّعْبي، عن أبي وائل، قال: قيل لعلي بن أبي طالب: ألا تَستخلِفُ علينا؟ قال: ما استخلفَ رسولُ الله ﷺ فأستخلِفَ، ولكن إن يُرِدِ اللهُ بالناس خيرًا، فسيَجمَعُهم بعدي على خَيرِهم، كما جَمعَهم بعد نبيِّهم ﷺ على خَيرِهم (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. ذكر الروايات الصحيحة عن الصحابة ﵃ في خلافة أبي بكر الصِّدِّيق بإجماعهم في مخاطبتهم إياه: يا خليفةَ رسول الله
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4467 - صحيح

سیدنا ابو وائل سے روایت ہے کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: کیا آپ اپنا کوئی جانشین (خلیفہ) نامزد نہیں کریں گے؟ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے اپنا کوئی جانشین نامزد نہیں فرمایا تھا کہ میں بھی کروں، البتہ اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کے ساتھ خیر کا ارادہ فرمائے گا تو وہ میرے بعد انہیں ان میں سے سب سے بہتر شخص پر متحد کر دے گا، جیسا کہ اس نے اپنے نبی ﷺ کے بعد انہیں ان میں سے سب سے بہتر شخص پر متحد کر دیا تھا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مروی ان صحیح روایات کا ذکر جن میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت پر ان کے اجماع اور انہیں «يا خليفه رسول الله» کہہ کر مخاطب کرنے کا بیان ہے)۔