کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: صحابہ کرامؓ کا حضرت ابو بکرؓ کو "یا خلیفۃ رسول اللہ" کہہ کر خطاب کرنا
حدثنا يحيى بن منصور القاضي، حدثنا أبو بكر محمد بن محمد بن رجاء، حدثنا إبراهيم بن المنذر الحِزَامي، حدثنا يحيى بن سُليم، عن جعفر بن محمد، عن أبيه، عن عبد الله بن جعفر، قال: وَلِيَنا أبو بكر فكان خيرَ خَليفةِ الله، وأرحمَه بنا، وأحْنَاه علينا (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4468 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4468 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہمارے ولی (حکمران) بنے تو وہ اللہ کے بہترین خلیفہ، ہم پر سب سے زیادہ رحم کرنے والے اور ہم پر سب سے زیادہ شفقت فرمانے والے ثابت ہوئے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدثنا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا عمر بن حفص السَّدُوسي، حدثنا عاصم بن علي، حدثنا سليمان بن المغيرة عن ثابت عن أنس، قال: طُفْنا بغُرفةٍ فيها أبو بكر حين أصابَه وَجَعُه الذي قُبض فيه، فاطّلع علينا اطِّلاعةً، فقال: أليس تَرضَون بما أصنَعُ؟ قلنا: بلى يا خليفةَ رسولِ الله (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4469 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4469 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم اس بالا خانے کے گرد چکر لگا رہے تھے جس میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس بیماری کے دوران مقیم تھے جس میں ان کی وفات ہوئی، انہوں نے ہماری طرف جھانک کر دیکھا اور پوچھا: ”کیا تم اس فیصلے سے راضی ہو جو میں نے کیا ہے؟“ ہم نے عرض کیا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول کے خلیفہ!“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔