کتب حدیثالمستدرك على الصحيحينابوابباب: ورقہ بن نوفل کا رسول اللہ ﷺ کی تصدیق میں قول
أخبرني عبد الله بن محمد بن علي بن زياد العَدْل، حدثنا الإمام أبو بكر محمد بن إسحاق، حدثنا أبو سعيد الأشَجُّ، حدثنا أبو معاوية، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن عائشة، أنَّ النبي ﷺ قال: "لا تَسُبُّوا وَرَقةَ، فإني رأيتُ له جَنّةً أو جَنّتَين" (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. والغَرَض في إخراجه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4211 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ورقہ (بن نوفل) کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ میں نے ان کے لیے (جنت میں) ایک یا دو باغات دیکھے ہیں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس حدیث کو یہاں نقل کرنے کا مقصد یہ ہے:
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / ذكر أخبار سيد المرسلين صلى الله عليه وآله وسلم / حدیث: 4256
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف لاضطراب إسناده
تخریج حدیث «ضعيف لاضطراب إسناده، فقد اختُلف في وصله وإرساله، فرواه أبو سعيد الأشَجِّ - وهو عبد الله بن سعيد الكِنْدي - كما في رواية المصنف هنا عن أبي معاوية موصولًا، وانفرد الأشج بذلك، وغيره يرويه عن أبي معاوية مرسلًا، دون ذكر عائشة فيه. وكذلك رواه جماعة عن هشام بن عُرْوة عن ...» [ترقيم الرساله 4256] [ترقيم الشركة 4233] [ترقيم العلميه 4211]
ما حدَّثَنِيه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكير، عن ابن إسحاق، قال: حدثني عبدُ الملِك بن عبد الله بن أبي سُفيان بن العلاء بن جارِيةَ الثقفي - وكان واعيةً - قال: قال ورقةُ بن نَوفَلٍ بن أسد بن عبد العُزّى - فيما كانت خديجةُ ذَكَرَتْ له من أمور رسولِ الله ﷺ: يا لَلرِّجالِ وصَرْفِ الدَّهرِ والقَدَرِ … وما لِشيءٍ قَضاهُ اللهُ من غِيَرِ حتى خديجةُ تَدْعُوني لأُخبِرَها … وما لها بخَفيِّ الغَيبِ من خَبَرِ جاءتْ لِتسألَني عنه لأُخبِرَها … أمرًا أَراهُ سيأتي الناسَ مِن أُخَرِ فخَبَّرتني بأمرٍ قد سمعتُ به … فيما مضى من قَديم الدهرِ والعُصُرِ بأن أحمدَ يأتيه فيُخبِرُه … جِبريلُ أنّكَ مَبْعُوثٌ إلى البَشَرِ فقلتُ: عَلَّ الذي تَرْجِينَ يُنْجِزُه … لكِ الإلهُ فرَجِّي الخيرَ وانتظِرِي وأرسلِيه إلينا كي نُسائِلَه … عن أمرِه ما يَرى في النومِ والسَّهَرِ فقال حين أتانا مَنْطِقًا عجبًا … تَقِفُّ منه أعالي الجِلدِ والشَّعَرِ إني رأيتُ أمينَ اللهِ واجَهَني … في صورةٍ أُكمِلَتْ من أَهْيَبِ الصُّوَرِ ثم استمرَّ فكادَ الخوفُ يَذْعَرُني … مما يُسلِّمُ مِن حَولي مِن الشَّجَرِ فقلتُ: ظنِّي وما يُدرَى أَيَصدُقُني … أن سوفَ تُبعَثُ تتلُو مُنزَلَ السُّوَر وسوف أُبْلِيكَ إن أعلنْتُ دعوتَهم … من الجهادِ بلا مَنٍّ ولا كَدَرِ (1)
حافظ طلحہ بابر
عبدالملک بن عبداللہ بن ابوسفیان بن علاء بن جاریہ ثقفی سے روایت ہے (اور وہ بہت ثقہ راوی تھے) انہوں نے کہا: ورقہ بن نوفل بن اسد بن عبدالعزی نے رسول اللہ ﷺ کے ان معاملات کے بارے میں جو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے ان سے ذکر کیے تھے، یہ اشعار کہے: ”اے لوگو! زمانے کی گردشوں اور تقدیر پر تعجب ہے، اور اللہ کے طے کردہ فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی، یہاں تک کہ خدیجہ مجھے بلاتی ہیں تاکہ میں انہیں خبر دوں، حالانکہ انہیں غیب کی پوشیدہ باتوں کی کوئی خبر نہیں ہے، وہ میرے پاس آپ ﷺ کے بارے میں پوچھنے آئیں تاکہ میں انہیں اس معاملے کے بارے میں بتاؤں جو میرے خیال میں عنقریب لوگوں کے پاس آخری زمانے میں آنے والا ہے، پس انہوں نے مجھے اس بات کی خبر دی جس کے بارے میں میں گزشتہ قدیم زمانوں اور ادوار میں سن چکا تھا، کہ بے شک احمد (ﷺ) کے پاس جبرائیل علیہ السلام آئیں گے اور انہیں بتائیں گے کہ آپ بنی نوع انسان کی طرف مبعوث کیے گئے ہیں، تو میں نے کہا: شاید وہ ذات جس سے تم امید رکھتی ہو اسے تمہارے لیے پورا کر دے، پس تم خیر کی امید رکھو اور انتظار کرو، اور انہیں میرے پاس بھیجو تاکہ میں ان سے ان کے معاملے کے بارے میں پوچھوں کہ وہ نیند اور بیداری میں کیا دیکھتے ہیں، پھر جب وہ ہمارے پاس تشریف لائے اور ایسی عجیب گفتگو کی جس سے جسم کے اوپر والے حصے اور بال کھڑے ہو جاتے تھے، (تو انہوں نے بتایا:) میں نے اللہ کے امین (فرشتے) کو دیکھا جنہوں نے نہایت ہی پرہیبت صورت میں میرا سامنا کیا، پھر وہ سلسلہ جاری رہا اور قریب تھا کہ وہ خوف مجھے دہشت زدہ کر دیتا جو میرے ارد گرد کے درخت مجھے سلام کر رہے تھے، تو میں نے کہا: میرا گمان ہے (اور کون جانتا ہے کہ میرا یہ گمان سچ ثابت ہو گا) کہ عنقریب آپ مبعوث کیے جائیں گے اور نازل شدہ سورتوں کی تلاوت کریں گے، اور اگر آپ نے اپنی دعوت کا اعلان کر دیا تو میں بلا احسان اور بلا کدورت آپ کے ساتھ جہاد کر کے اپنی جان آپ پر قربان کر دوں گا۔“
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / ذكر أخبار سيد المرسلين صلى الله عليه وآله وسلم / حدیث: 4257
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف لإرساله
تخریج حدیث «ضعيف لإرساله، والصحيح أنه من مرسل ابن إسحاق - وهو محمد بن إسحاق بن يسار المطَّلبي - فقد رواه البيهقي في "الدلائل" 2/ 149 - 150 عن أبي عبد الله الحاكم، بسنده الذي هنا، فلم يذكر فيه عبد الملك الثقفي، وكذلك هو في "سيرة ابن إسحاق" برواية يونس بن بكير ...» [ترقيم الرساله 4257] [ترقيم الشركة 4234]