أخبرنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا النَّضْر بن شُمَيل، حدثنا كَهمَس بن الحسن القَيْسي، عن أبي السَّليل ضُرَيب بن نُقَير القَيْسي قال: قال أبو ذرٍّ: جَعَلَ رسولُ الله ﷺ يَتلُو هذه الآية: ﴿وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا (2) وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ﴾ [الطلاق: 2، 3]، قال: فجعل يردِّدُها حتى نَعَستُ، فقال: "يا أبا ذرٍّ، لو أنَّ الناس أَخَذوا بها لَكَفَتْهم" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3819 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3819 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ یہ آیت تلاوت کرنے لگے: ﴿وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا (2) وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ﴾ [الطلاق: 2، 3] وہ کہتے ہیں کہ آپ ﷺ اسے بار بار دہراتے رہے یہاں تک کہ مجھے اونگھ آنے لگی، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابوذر! اگر تمام لوگ اس (آیت) کو اپنا لیں تو یہ ان کے (تمام معاملات کے) لیے کافی ہو جائے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرني أبو القاسم الحسن بن محمد بن الحسين بن عُقْبة بن خالد السَّكُوني بالكوفة، حدثنا عُبيد (1) بن كثير العامري، حدثنا عبَّاد بن يعقوب، حدثنا يحيى بن آدم، حدثنا إسرائيل، حدثنا عمَّار بن أبي معاوية، عن سالم بن أبي الجَعْد، عن جابر بن عبد الله قال: نزلت هذه الآية ﴿وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا (2) وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ﴾ في رجلٍ من أشجَعَ كان فقيرًا خفيفَ ذاتِ اليد كثيرَ العيال، فأَتى رسولَ الله ﷺ فسأَله، فقال له: "اتَّقِ الله واصبِرْ" فرجع إلى أصحابه فقالوا: ما أعطاك رسولُ الله ﷺ؟ فقال: ما أعطاني شيئًا، قال لي: "اتَّقِ الله واصبِرْ". فلم يَلبَثْ إِلَّا يسيرًا حتى جاء ابنٌ له بغَنَم له كان العدوُّ أصابوه، فأَتى رسولَ الله ﷺ فسأله عنها وأخبره خَبَرَها، فقال له رسول الله ﷺ: "كُلْها" فنزلت: ﴿وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا (2) وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ﴾ (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3820 - بل منكر
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3820 - بل منكر
حافظ طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ یہ آیت ﴿وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا (2) وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ﴾ قبیلہ اشجع کے ایک شخص کے بارے میں نازل ہوئی جو انتہائی مفلس، تہی دست اور کثیر العیال تھا، وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور اپنی حاجت پیش کی، آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”اللہ سے ڈرو اور صبر کرو،“ وہ واپس اپنے ساتھیوں کے پاس گیا تو انہوں نے پوچھا: رسول اللہ ﷺ نے تمہیں کیا عطا فرمایا؟ اس نے کہا: آپ ﷺ نے مجھے کچھ (مال) تو نہیں دیا، بس یہی فرمایا ہے کہ ”اللہ سے ڈرو اور صبر کرو۔“ ابھی تھوڑا ہی عرصہ گزرا تھا کہ اس کا بیٹا بکریاں لے کر پہنچ گیا جنہیں دشمن اٹھا کر لے گئے تھے (وہ دشمن سے بھاگ نکلیں اور بیٹا انہیں واپس لے آیا)، اس نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر ان بکریوں کے بارے میں پوچھا اور پورا واقعہ سنایا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم انہیں کھاؤ،“ تب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا (2) وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ﴾
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق، أخبرنا جَرير، عن مطرِّف بن طَريف، عن عمرو بن سالم، عن أُبيِّ بن كعب قال: لما نَزَلَت الآيةُ التي في سورة البقرة في عِدَدٍ من عِدَد النساء قالوا: قد بقيَ عِدَدٌ من عِدَد النساء لم يُذكَرْنَ الصِّغارُ، والكِبارُ اللَّائِي انقَطَع عنهن (1) الحَيضُ، وذواتُ الأحمال، فأنزل الله ﷿ الآيةَ التي في النساء: ﴿وَاللَّائِي يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِنْ نِسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ وَاللَّائِي لَمْ يَحِضْنَ وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ﴾ [الطلاق: 4] (2). صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3821 - صحيح
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3821 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سورہ بقرہ کی وہ آیت نازل ہوئی جس میں عورتوں کی مختلف عدتوں کا ذکر ہے تو لوگوں نے کہا: ابھی عورتوں کی کچھ قسمیں ایسی باقی ہیں جن کی عدت کا ذکر نہیں ہوا، یعنی چھوٹی بچیاں (جنہیں حیض نہ آیا ہو)، عمر رسیدہ عورتیں جن کا حیض منقطع ہو چکا ہو اور حاملہ عورتیں، چنانچہ اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَاللَّائِي يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِنْ نِسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ وَاللَّائِي لَمْ يَحِضْنَ وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ﴾ [الطلاق: 4]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔