کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: جنت کا بیری کا درخت (سدر) بغیر کانٹوں کے ہوگا، ہر کانٹے کی جگہ پھل ہوگا
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا الرَّبيع بن سليمان، حدثنا بِشْر بن بَكْر، حدثنا صفوان بن عمرو، عن سُلَيم بن عامر، عن أبي أُمامة قال: كان أصحاب رسول الله ﷺ يقولون: إنَّ الله ينفعُنا بالأعراب ومسائِلهم، أقبَلَ أعرابيٌّ يومًا فقال: يا رسول الله، ذَكَرَ اللهُ (2) في القرآن شجرةً مؤذيةً، وما كنت أُرى أنَّ في الجنة شجرةً تُؤْذي صاحبَها، فقال رسول الله ﷺ: "وما هي؟ " قال: السِّدْر، فإنَّ لها شوكًا، فقال رسول الله ﷺ: ﴿فِي سِدْرٍ مَخْضُودٍ﴾ [الواقعة: 28]، يَخضِدُ اللهُ شوكَه، فيجعل مكانَ شوكِه ثمرةً، فإنها تُنبِتُ ثمرًا يُفتَق الثمرُ معها عن اثنين وسبعين لونًا [من] طعامٍ، ما منها لونٌ يُشبِه الآخر" (1). صحيح الإسناد ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3778 - صحيح
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3778 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اعرابیوں اور ان کے سوالات کے ذریعے نفع پہنچاتا ہے، ایک دن ایک اعرابی آیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! اللہ نے قرآن میں ایک تکلیف دہ درخت کا ذکر کیا ہے، میرا تو خیال نہیں تھا کہ جنت میں کوئی ایسا درخت ہوگا جو اپنے صاحب کو اذیت دے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ کون سا درخت ہے؟“ اس نے کہا: بیری کا درخت، کیونکہ اس میں کانٹے ہوتے ہیں، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”(اللہ نے فرمایا ہے) ﴿فِي سِدْرٍ مَخْضُودٍ﴾ ”وہ بغیر کانٹوں والی بیریوں میں ہوں گے“ [سورة الواقعة: 28] اللہ تعالیٰ اس کے کانٹے ختم کر دے گا اور کانٹوں کی جگہ پھل لگا دے گا، وہ ایسی بیری ہوگی کہ اس کا ایک پھل بہتر (72) قسم کے کھانوں میں تقسیم ہوگا جن میں سے کوئی رنگ دوسرے کے مشابہ نہیں ہوگا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرنا أبو بكر محمد بن عبد الله الشافعي، حدثنا إسحاق بن الحسن، حدثنا أبو حُذَيفة، حدثنا سفيان، عن سليمان الشَّيباني، عن يزيد بن الأصمِّ، عن ابن عبَّاس: ﴿وَظِلٍّ مِنْ يَحْمُومٍ﴾ [الواقعة: 43]، قال: من دُخانٍ أسودَ (2).
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3779 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3779 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿وَظِلٍّ مِنْ يَحْمُومٍ﴾ ”اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں“ [سورة الواقعة: 43] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”(اس سے مراد) کالے رنگ کا دھواں ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔