حدیث نمبر: 3819
أخبرني أبو بكر محمد بن جعفر المزكِّي، حدثنا محمد بن إبراهيم العَبْدي، حدثنا مسدَّد بن مُسرهَد، حدثنا أبو الأحوص، عن أبي إسحاق الهَمْداني، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس قال: قال أبو بكر الصِّدِّيق: سألت النبيَّ ﷺ: ما شيْبَك؟ قال: "سورة هودٍ والواقعةِ والمرسَلاتِ وعمَّ يتساءَلون وإذا الشمس كُوِّرت" (1).
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3777 - على شرط البخاري
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے دریافت کیا: ”(اے اللہ کے رسول!) کس چیز نے آپ کو بوڑھا کر دیا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سورہ ہود، الواقعہ، المرسلات، عمّ یتساءلون اور إذا الشمس کُوّرت نے مجھے بوڑھا کر دیا۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3819
درجۂ حدیث محدثین: حسن لغيره
تخریج حدیث «حسن لغيره، ورجاله ثقات، وقد سلف الكلام عليه برقم (3353). أبو الأحوص: هو سلّام بن سليم.» [ترقيم الرساله 3819] [ترقيم الشركة 3798] [ترقيم العلميه 3777]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) حسن لغيره، ورجاله ثقات، وقد سلف الكلام عليه برقم (3353). أبو الأحوص: هو سلّام بن سليم.
درجۂ حدیث: یہ "حسن لغیرہ" ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔ اس پر کلام نمبر (3353) میں گزر چکا ہے۔ ابو الاحوص سے مراد سلام بن سلیم ہیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3819 سے ماخوذ ہے۔