کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: اللہ کا قرب حاصل کرنے کے لیے اللہ کے کلام سے بڑھ کر کوئی چیز محبوب نہیں
أخبرني محمد بن المؤمَّل بن الحسن بن عيسى، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا عبد الله بن صالح، حدثني معاوية بن صالح، عن العَلاء بن الحارث، عن زيد بن أَرْطاةَ، عن جُبير بن نُفير، عن عُقْبة بن عامر الجُهَنِي: أنَّ رسول الله ﷺ تلا: ﴿إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِالذِّكْرِ لَمَّا جَاءَهُمْ وَإِنَّهُ لَكِتَابٌ عَزِيزٌ (41) لَا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ تَنْزِيلٌ مِنْ حَكِيمٍ حَمِيدٍ﴾ [فصلت: 41، 42]، فقال رسول الله ﷺ: "إنَّكم لن تَرجِعوا إلى الله بشيءٍ أحبَّ إليه من شيءٍ خَرَجَ منه"؛ يعني: القرآنَ (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3651 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3651 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ آیات تلاوت فرمائیں: ﴿إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِالذِّكْرِ لَمَّا جَاءَهُمْ وَإِنَّهُ لَكِتَابٌ عَزِيزٌ (41) لَا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ تَنْزِيلٌ مِنْ حَكِيمٍ حَمِيدٍ﴾ ”بے شک جن لوگوں نے اس نصیحت (قرآن) کا انکار کیا جب وہ ان کے پاس آئی، اور یقیناً یہ ایک نہایت معزز کتاب ہے، جس کے پاس باطل نہ اس کے سامنے سے آ سکتا ہے اور نہ ہی اس کے پیچھے سے، یہ کمال حکمت والے، سب تعریفوں کے لائق (اللہ) کی طرف سے نازل کردہ ہے۔“ [سورة فصلت: 41، 42] پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم اللہ کی طرف کسی ایسی چیز کے ساتھ نہیں پلٹو گے جو اس کے نزدیک اس چیز سے زیادہ محبوب ہو جو خود اسی سے نکلی ہے“ یعنی قرآن مجید۔ (مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک قرآن سے زیادہ محبوب اور افضل کوئی چیز نہیں، کیونکہ یہ اللہ کی طرف سے نازل ہوئی ہے۔)
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرنا أبو زكريا العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا جَرير، عن منصور، عن هلال بن يِسَاف، عن فَرْوة بن نَوفَل الأشجَعي، قال: كنت جارًا لخبَّاب بن الأرَتِّ، فخرجنا مرّةً من المسجد فأَخذ بيدي فقال: يا هَنَاهُ، تَقرَّبْ إلى الله بما استطعتَ، فإنك لن تَقرَّبَ إليه بشيءٍ أحبَّ إليه من كلامِه (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. ﷽ [42 - ومن تفسير سورة (حم عسق)]
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3652 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. ﷽ [42 - ومن تفسير سورة (حم عسق)]
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3652 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
فروہ بن نوفل اشجعی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کا پڑوسی تھا، ایک مرتبہ ہم مسجد سے باہر نکلے تو انہوں نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: اے میرے دوست! جس قدر ہو سکے اللہ کا قرب حاصل کرو، کیونکہ تم اللہ کا قرب کسی ایسی چیز کے ذریعے حاصل نہیں کر سکتے جو اس کے کلام (قرآن) سے زیادہ اسے محبوب ہو۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔