حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الربيع بن سليمان، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني سليمان بن بلال، عن كثير بن زيد، عن الوليد بن رَبَاح، عن أبي هريرة، أنَّ رسول الله ﷺ قال: "المسلمون على شُروطِهم، والصلحُ جائزٌ بين المسلمين" (1). رواة هذا الحديث مدنيُّون، ولم يُخرجاه، وهذا أصلٌ في الكتاب. وله شاهدٌ من حديث عائشة وأنس بن مالك:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2309 - لم يصححه وكثير ضعفه النسائي ومشاه غيره
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2309 - لم يصححه وكثير ضعفه النسائي ومشاه غيره
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مسلمان اپنی (طے کردہ) شرائط پر قائم رہتے ہیں، اور مسلمانوں کے درمیان صلح کروانا جائز ہے۔“
اس کے راوی مدنی ہیں اور شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، یہ علمِ فقہ کے بنیادی اصولوں میں سے ہے اور اس کے شواہد سیدہ عائشہ اور سیدنا انس رضی اللہ عنہما سے بھی مروی ہیں۔
اس کے راوی مدنی ہیں اور شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، یہ علمِ فقہ کے بنیادی اصولوں میں سے ہے اور اس کے شواہد سیدہ عائشہ اور سیدنا انس رضی اللہ عنہما سے بھی مروی ہیں۔
أخبرَناه أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصفّار، حدثنا أبو بكر بن أبي الدُّنيا، حدثنا إسماعيل بن عبد الله بن زُرارة حدثنا عبد العزيز بن عبد الرحمن الجَزَري، عن خُصَيف، عن عُرْوة، عن عائشة، عن رسول الله ﷺ، قال: "المسلمون عند شُروطهم ما وافَقَ الحَقَّ" (1).
حافظ طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مسلمان اپنی (طے کردہ) شرائط کے پابند ہیں جب تک وہ حق کے موافق ہوں۔“
قال خُصَيف: وحدثني عطاء بن أبي رباح، عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله ﷺ: "المسلمون عند شُروطهم ما وافَقَ الحقَّ من ذلك" (2).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مسلمان اپنی شرائط پر قائم رہتے ہیں جب تک وہ شرائط حق کے مطابق ہوں۔“