کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: رسولُ اللہ ﷺ نے کتے کی قیمت، بدکار عورت کی اجرت، کاہن کی مزدوری اور حجام کی کمائی سے منع فرمایا۔
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا العباس بن الفضل الأسفاطي، حدثنا أبو كُريب، حدثنا عبد الرحمن بن شَريك، حدثنا أبي، حدثنا الأعمش، عن أبي صالح وأبي حازم، عن أبي هريرة، عن النبي ﷺ، قال: "لا يَحِلُّ مَهرُ الزانيةِ، ولا ثَمنُ الكلبِ" (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وله شاهد عن عبد الله بن عمرو:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2242 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وله شاهد عن عبد الله بن عمرو:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2242 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بدکار عورت کی اجرت اور کتے کی قیمت حلال نہیں ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کا ایک شاہد سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے بھی مروی ہے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کا ایک شاہد سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے بھی مروی ہے۔
أخبرني أبو محمد بن زياد العَدْل، حدثنا جدي أحمد بن إبراهيم، حدثنا عمرو بن زُرارة، حدثنا هُشَيم، أخبرنا حُصين، عن مجاهد، عن عبد الله بن عمرو، قال: نُهِيَ عن ثَمنِ الكلبِ، ومهرِ البَغِيِّ، وأجرِ الكاهِنِ، وكَسْبِ الحَجَّام (1).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ کتے کی قیمت، زانیہ کی اجرت، کاہن کی اجرت اور حجام کی کمائی سے منع کیا گیا ہے۔
حدثنا علي بن حَمْشاذَ العَدْل، حدثنا علي بن عبد العزيز، حدثنا الحسن بن الربيع البُوراني الكوفي، حدثنا حفص بن غِياث، عن الأعمش، عن أبي سفيان، عن جابر، قال: نهى رسولُ الله ﷺ عن ثَمنِ الكلبِ والسِّنَّور (2). تابعه عيسي بن يونس عن الأعمش:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2244 - على شرط مسلم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2244 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کتے اور بلی کی قیمت وصول کرنے سے منع فرمایا ہے۔
امام اعمش کی سند سے حفص بن غیاث نے بھی اسے اسی طرح روایت کیا ہے۔
امام اعمش کی سند سے حفص بن غیاث نے بھی اسے اسی طرح روایت کیا ہے۔
أخبرَناهُ أبو بكر محمد بن أحمد (1) بن حاتم العَدْل بمَرْو، حدثنا أحمد بن محمد بن عيسى القاضي، حدثنا عبد الله بن مَسلَمة القَعنبي، حدثنا عيسى بن يونس، عن الأعمش، عن أبي سفيان، عن جابر، قال: نهى رسولُ الله ﷺ عن ثَمَنِ الكلب والسِّنَّور (2). تابعه أبو الزُّبير عن جابر:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کتے اور بلی کی قیمت وصول کرنے سے منع فرمایا ہے۔
اس روایت کی تائید امام اعمش سے عیسیٰ بن یونس نے بھی کی ہے۔
اس روایت کی تائید امام اعمش سے عیسیٰ بن یونس نے بھی کی ہے۔
أخبرَناه أبو العباس السَّيَّاري، حدثنا أبو المُوجِّه، حدثنا صدقة بن الفضل، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا عُمر بن زيد، من أهل صنعاء، عن أبي الزُّبَير، عن جابر، قال: نهى رسول الله ﷺ عن أكل الهِرَّة، وأكلِ ثَمنِها (1). حديث الأعمش عن أبي سفيان صحيح على شرط مسلم ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2246 - عمر بن زيد واه
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2246 - عمر بن زيد واه
حافظ طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بلی کو کھانے اور اس کی قیمت کھانے سے منع فرمایا ہے۔
امام اعمش کی ابوسفیان سے مروی روایت امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
امام اعمش کی ابوسفیان سے مروی روایت امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔