حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا أحمد بن محمد بن نَصْر، حدثنا أبو نُعيم الفضل بن دُكَين، حدثنا بَشير بن المُهاجر. وأخبرنا أحمد بن محمد بن سلمة العَنَزي، حدثنا معاذ بن نَجْدة القرشي، حدثنا خَلّاد بن يحيى، حدثنا بَشير بن المُهاجر، حدثنا عبد الله بن بُريدة، عن أبيه قال: كنت جالسًا عند النبي ﷺ، فقال: "تعلَّموا سورةَ البقرة وآل عمران، فإنهما الزَّهْراوانِ يُظِلّانِ صاحبَهما يومَ القيامةِ، كأنهما غَمَامتان - أو غَيَايتان - أو فِرْقانِ من طيرٍ صَوَافَّ" (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران سیکھو، کیونکہ یہ دونوں روشن سورتیں ہیں جو قیامت کے دن اپنے پڑھنے والے پر اس طرح سایہ کریں گی جیسے وہ دو بادل ہوں، یا دو سائبان ہوں، یا پرندوں کی دو قطاریں ہوں جو پر پھیلائے ہوئے ہوں۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه وأبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، قالا: حدثنا محمد بن أحمد بن النضر، حدثنا معاوية بن عمرو، حدثنا زائدة، عن حَكيم بن جُبير، عن أبي صالح، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "إِنَّ لكل شيءٍ سَنَامًا، وإنَّ سنامَ القرآن سورةُ البقرة" (1). رواه سفيان بن عيينة عن حَكيم بن جبير بزيادة فيه:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک ہر چیز کی ایک چوٹی ہوتی ہے، اور قرآن کی چوٹی سورہ بقرہ ہے۔“ سفیان بن عیینہ نے حکیم بن جبیر سے یہ روایت کچھ اضافے کے ساتھ بیان کی ہے۔