حدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا بِشْر بن موسى، حدثنا الحُميدي، حدثنا سفيان، حدثنا حَكيم بن جُبير الأَسَدي، عن أبي صالح، عن أبي هريرة، أنَّ رسول الله ﷺ قال: "سورةُ البقرة فيها آيةٌ سيِّدُ آيِ القرآن، لا تُقرأُ في بيتٍ وفيه شيطانٌ إلّا خرج منه؛ آيةُ الكُرْسي" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. والشيخان لم يخرجا عن حكيم بن جبير لِوهَنٍ في رواياته، إنما تركاه لغُلوِّه في التشيُّع (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. والشيخان لم يخرجا عن حكيم بن جبير لِوهَنٍ في رواياته، إنما تركاه لغُلوِّه في التشيُّع (1).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سورہ بقرہ میں ایک ایسی آیت ہے جو قرآن کی تمام آیات کی سردار ہے، وہ جس گھر میں پڑھی جائے اور اس میں شیطان ہو تو وہ وہاں سے نکل جاتا ہے؛ اور وہ آیت الکرسی ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ شیخین نے حکیم بن جبیر کی روایات میں کمزوری کی وجہ سے ان سے روایت نہیں لی، انہوں نے ان کی روایت کو ان کے غلو فی التشیع کی وجہ سے ترک کیا ہے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ شیخین نے حکیم بن جبیر کی روایات میں کمزوری کی وجہ سے ان سے روایت نہیں لی، انہوں نے ان کی روایت کو ان کے غلو فی التشیع کی وجہ سے ترک کیا ہے۔
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا حامد بن أبي حامد المقرئ، حدثنا عبد الرحمن بن عبد الله الدَّشْتَكي، حدثنا عمرو بن أبي قيس، عن عاصم بن أبي النَّجُود، عن أبي الأحوص، عن عبد الله بن مسعود قال: إنَّ لكلِّ شيء سَنَامًا، وسنامُ القرآن سورةُ البقرة، وإنَّ الشيطانَ إذا سمع سورةَ البقرة تُقرَأُ خرجَ من البيت الذي يُقرأ فيه سورةُ البقرة (2).
هذا حديث صحيح الإسناد وقد روي مرفوعًا بمثل هذا الإسناد.
هذا حديث صحيح الإسناد وقد روي مرفوعًا بمثل هذا الإسناد.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: بے شک ہر چیز کی ایک چوٹی ہوتی ہے اور قرآن کی چوٹی سورہ بقرہ ہے، اور بے شک شیطان جب سورہ بقرہ کو تلاوت ہوتے ہوئے سنتا ہے تو اس گھر سے نکل جاتا ہے جس میں سورہ بقرہ پڑھی جا رہی ہو۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور اسی سند کے ساتھ یہ مرفوعاً بھی مروی ہے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور اسی سند کے ساتھ یہ مرفوعاً بھی مروی ہے۔
أخبرَناه أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثقفي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن عبد الرحمن الدَّشْتَكي، حدثنا أَبي، حدثنا أَبي (1)، حدثنا عمرو بن أبي قيس، عن عاصم، عن أبي الأحوص، عن عبد الله، عن النبي ﷺ (2).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: (اسی طرح جیسا کہ حدیث 2083 میں گزرا ہے)۔