حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا هارون بن سليمان الأصبهاني، حدثنا عبد الرحمن بن مَهْدي، حدثنا سفيان، عن منصورٍ والأعمش [عن ذَرٍّ] (3) عن يُسَيْع الحضرمي، عن النُّعمان بن بَشِير قال: سمعتُ النبي ﷺ يقول: "إنَّ الدُّعاء هو العِبادة" ثم قرأ: ﴿وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ﴾ [غافر: 60] (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وقد رواه شعبة وجَرير عن منصور. وأما حديث شعبة:
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وقد رواه شعبة وجَرير عن منصور. وأما حديث شعبة:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”دعا ہی اصل عبادت ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ﴾ ”اور تمہارے رب نے فرمایا: مجھے پکارو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔“ [سورة غافر: 60]
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ شعبہ اور جریر نے اسے منصور سے روایت کیا ہے۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ شعبہ اور جریر نے اسے منصور سے روایت کیا ہے۔
فحدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا هارون بن سليمان، حدثنا عبد الرحمن بن مَهْدي، حدثنا شعبة، عن منصور، عن ذرٍّ، نحوَه (2). وأما حديث جَرير:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے سابقہ روایت کی مانند مروی ہے۔
فحدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتَيبة، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا جَرِير، عن منصور، عن ذَرٍّ، فذكره بإسناده بمثله (3). ولهذا الحديث شاهدٌ بإسناد صحيح عن عبد الله بن عباس:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے اسی اسناد کے ساتھ اسی طرح کی روایت مروی ہے۔
حدَّثَناه أبو بكر محمد بن داود بن سليمان، حدثنا محمد بن أيوب الرَّازيُّ وإبراهيم بن شَريكٍ الكوفي، قالا: حدثنا أحمد بن عبد الله بن يونس، حدثنا كامل بن العلاء، عن حَبِيب بن أبي ثابت، عن ابن عباس. وعن أبي يحيى، عن مجاهد، عن ابن عباسٍ قال: أفضلُ العِبادة الدعاءُ، وقرأ: ﴿وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ﴾ (1).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: ”افضل ترین عبادت دعا ہے“، پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی: ﴿وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ﴾ ”اور تمہارے رب نے فرمایا: مجھے پکارو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا، بے شک جو لوگ میری عبادت سے تکبر کرتے ہیں وہ عنقریب ذلیل ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔“ [سورة غافر: 60]